مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ، یو اے ای ہلال احمر ٹیم کو 'تراحمو'  مہم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے
22 FEB 2015

امارات پوسٹ گروپ، یو اے ای ہلال احمر ٹیم کو 'تراحمو' مہم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے

امارات پوسٹ گروپ نے یو اے ای ہلال احمر کی ایک ٹیم کو اپنے صدر دفتر میں 'تراحمو' مہم کی کامیابی کی تائیدی علامت کے طور پر خوش آمدید کہا جس میں شام اور عراق میں حالیہ سرد لہر کے متاثرین کے لیے چندہ اکٹھا کیا گیا.

اپنے استقبالیہ خطاب میں جناب فهد الحوسنی نے ہلال احمر اتھارٹی کے ساتھ سماجی خدمات کی ترویج کے لیے جاری تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ای پی جی نے عملے سے رضا کاران کی براہ راست وابستگی کے ذریعے اجتماعی سماجی ذمہ داری کی حکمت عملی اختیار کی ہے۔

انہوں نے یو اے ای ہلال احمر اتھارٹی کی فلاحی خدمات کی تعریف کی اور ای پی جی کی اعلیٰ قیادت کو بھی سراہا جس نےعملے کو سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے متاثرین کے لیےفنڈز اکٹھا کرنے میں اپنا کردارادا کرنے پر رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

یو اے ای ہلال احمر کی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے الزرونی صاحب نےفلاحی امور کی انجام دہی کے لیے اختیار کردہ طریق کار کی وضاحت کی اور امدادی سامان کی ضرورت مندوں میں ترسیل کے دوران مددگاروں اور ہلال احمرکے رضاکاروں کو درپیش آنے والی چند دشواریوں اور مشکلات کا بھی ذکر کیا۔ اسے یو اے ای کے فلاحی جذبے سے منسوب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تراحمو مہم کی کامیابی یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید آل نہيان کی ہدایات اور یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی پیرویانہ تدابیر کی بدولت ممکن ہو پائی۔

انھوں نے فنڈ اکٹھا کرنے والی سرگرمیوں پر ملنے والے رد عمل پر مسرت کا اظہار کیا اور ہلال احمر کے کارکنان کی سرد لہر کے عروج پر پہنچنے سے پہلے متاثرہ علاقوں تک رسائی پا کر شدید ضرورت کے وقت امداد فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ