مرکز ابلاغ

عالی مرتبت عبید حمید الطائر نے ای پی جی کی 'ہفتۂ جدت' کی سرگرمیوں کا دورہ کیا ہے۔
28 NOV 2015

عالی مرتبت عبید حمید الطائر نے ای پی جی کی 'ہفتۂ جدت' کی سرگرمیوں کا دورہ کیا ہے۔

یو اے ای کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور عزت مآب عبید حمید الطائر نے ای پی جی کے قائم مقام سی ای او جناب فہد الحوسنی، معروف مصنف اور فیڈرل نیشنل کونسل کے سابق سپیکر جناب محمد المر، سابق ریلی چیمپین محمد بن سلیمان، ای پی جی بورڈ کے ارکان اور امارات فائیلا ٹیلک ایسوسی ایشن کے سربراہ کے ہمراہ امارات پوسٹ گروپ کی "ہفتۂ جدت" کی تقریبات کے آخری روز مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

عزت مآب الطائر نے"ٹکٹوں میں جدت" کے شعبے کا دورہ کیا اور امارات پوسٹ گروپ کی جاری کردہ تین اقسام کی ڈاک ٹکٹوں کا معائنہ کیا جن میں "فروزاں حقیقت (آگمنٹڈ رئیلیٹی)" ٹیکنالوجی پر مبنی ڈاک ٹکٹ جس کے ذریعے سمارٹ فون کو ڈاک ٹکٹ کے اوپر لانے پر اس مخصوص ڈاک ٹکٹ کی ویڈیو چل جاتی ہے؛ انفرادی ڈاک ٹکٹیں جن پر کسی شخص کی تصویر چھاپی جاتی ہے اور آن لائن ڈاک ٹکٹیں شامل ہیں۔

عزت مآب وزیر نے وی آئی پی لاؤنج (جہاں ملازمین سے کاروبارمیں جدت کے موضوع پر خطاب کے لیے متعدد ادارہ جاتی مقررین کا انتظام کیا گیا تھا)؛ جدتی کیفے (جسے ملازمین کو جدت پر خیالات اور مشوروں کے اظہار میں مدد کے لیے بنایا گیا تھا) اور سینما کارنر (جہاں ایک تربیت کار متفقہ غورو خوض کے اجلاس منعقد کروا رہا تھا) کا بھی دورہ کیا۔

صنعت سے وابستہ مقررین کے سلسلے کی ایک کڑی یو پی ایس (آئی ایس ایم ای اے) ڈسٹرکٹ کے نائب صدر برائے مالیات، خطرہ اور بچاؤ (بھارتی برّ صغیر ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ) رمی سلیمان بھی تھے جنہوں نے بتایا کہ کس طرح یو پی ایس جیسی ایک سو آٹھ سالہ قدیم کمپنی نے اپنے آپ کو انصرامی تنظیم کا عالمگیر لیڈر بنانے کے لیے جدت کا سہارا لیا۔

یو پی ایس، یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی قیادت میں قومی جدتی حکمتِ عملی 2015 کا فخریہ حمایتی ہے۔ رمی سلیمان نے کہا،"یہ تصور حکومتی اداروں، سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں کی حدود کو وسیع کرنے، گنجائش پیدا کرنے اور تخلیقی صلاحیت کو پروان چڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے"- یو پی ایس میں ہماری خدمات کا بنیادی محرّک، جدت ہے اور اس نے ہمیں ایک صدی سے بھی زائد عرصے سے انصرامی تنظیم کا عالمی لیڈر بننے میں مدد دی۔ جدت با لآخر خطے میں ہمارے کام کرنے کے طریقوں کو بہتر بنائے گی اور ایک پائیدار معیشت کی تشکیل میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی"۔

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا کہ"امارات پوسٹ گروپ بہت سی منفرد تقریبات اور سرگرمیوں کے کے ذریعے ہفتہَ جدت منانے میں شامل ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتا ہے"۔ "یہ سرگرمیاں ای پی جی کی جانب سے ڈاک کی سارٹنگ، کاؤنٹر کی خدمات اوردفتری سرپرستی کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی پہل کار حیثیت کی عکاس ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس تقریب کے ذریعے ہمارے ملازمین کو اپنے روزمرہ کے کاموں میں مزید جدت لانے کی تحریک ملے گی"۔

امارات پوسٹ کے سی ای او جناب عبداللہ الشرم، حمایتی خدمات کے سی ای او جناب سمیع الخواجہ اور گروپ کے ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ