مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ کی جانب سے خوشی اور مثبت سوچ کے قومی پروگرام کی علامات پر مشتمل یادگاری ٹکٹوں کا اجراء
20 MAR 2017

امارات پوسٹ کی جانب سے خوشی اور مثبت سوچ کے قومی پروگرام کی علامات پر مشتمل یادگاری ٹکٹوں کا اجراء

امارات پوسٹ گروپ نے آٹھ ڈیزائنوں پر مشتمل یادگاری ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا ہے جو خوشی اور مثبت سوچ کے لیے جاری قومی پروگرام میں شامل ہیں۔ ان آٹھ ڈیزائنوں میں سورج، متحدہ عرب امارات کا پرچم، مسکراتا چہرہ، خاندان اور دوست، سمندر، کھجور کا درخت، بادل اور پھول شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے خوشی عزت مآب محترمہ عھود خلفان الرومی نے امارات پوسٹ گروپ کی جانب سے یادگاری ٹکٹوں کے اجراء اقدام کی تعریف کی جس نے معاشرے میں خوشی اور مثبت سوچ کی ثفاقت کو پھیلانے کے حکومتی وژن کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے تخلیقی اقدامات لوگوں کے مابین روابط کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ خوشی، راحت اور مثبت اقدار کو بھی پھیلاتے ہیں جو حکومتی اداروں کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ اپنی پالیسیوں، پروگراموں اور کام کرنے کے سازگار ماحول کے ذریعے خود کو ایک مثبت ادارے میں تبدیل کرلیں اور اپنے صارفین کو معیاری خدمات مہیا کریں تاکہ پوری برادری کی خوشحالی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے جو کہ حکومت کے کاموں کا بنیادی حصہ ہوتا ہے۔

امارات پوسٹ گروپ نے ان یادگاری ٹکٹوں کا اجراء بین القوامی یوم خوشی کے موقع پر کیا ہے جو کہ ہر سال 20 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر امارات ٹاورز کے مرکزی حصے میں امارات پوسٹ گروپ اور خوشی اور مثبت سوچ کے قومی پروگرام کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت اسٹاف اور امارات ٹاورز میں آنے والوں لوگوں میں پوسٹ کارڈز اور ٹکٹیں تقسیم کی گئی تاکہ وہ متحدہ عرب امارات میں اور پوری دنیا میں موجود اپنے عزیزوں اور دوستوں کے لیے خصوصی پیغامات لکھ سکیں اورامارات پوسٹ کی جانب سے مفت ترسیل کے لیے وہاں موجود خصوصی پوسٹ باکس میں ڈال سکیں۔

امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام سی ای او جناب عبداللہ محمد الاشرم نے کہا کہ ' خوشی اور مثبت سوچ' کے لیے ٹکٹوں کا اجراء متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اس وژن کے مطابق ہے جس کا مقصد ایسے حکومتی منصوبوں اور پالیسیوں کو بنانا ہے جس سے برادری میں خوشی اور مثبت سوچ کو فروغ حاصل ہو۔ امارات پوسٹ گروپ ایسے اقدامات کی حمایت پر بہت خوش ہے اور یو اے ای کے بچوں کی جانب سے تخلیق کیے گئے لوگو ڈیزائن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا :" کیونکہ ڈاک ٹکٹیں دنیا بھر کے مختلف ممالک، افراد اور تہذیبوں کے درمیان بین الثقافتی روابط بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہیں اسی لیے امارات پوسٹ گروپ چاہتا ہے کہ خوشی اور مثبت سوچ کے تصور کو ان خصوصی ٹکٹوں کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پھیلایا جائے جو ہمارے خوشی اور مثبت سوچ کے قومی پروگرام کے کردار کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے ہیں۔"

یہ یادگاری ٹکٹیں آٹھ مختلف طرح کے لوگو ڈیزائن کو دکھاتی ہیں جس کی تھیم ہے " خوشی اور مثبت سوچ یو اے ای کے بچوں کی آنکھوں میں"۔ اس کے علاوہ اس میں یادگاری شیٹس اور پوسٹ کارڈز بھی شامل ہیں۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ