مرکز ابلاغ

یو پی یو عرب علاقائی کانفرنس 2017 تا 2020 کی مراسلاتی حکمت عملی کے طریق کار کی تشکیل کرتی ہے
15 SEP 2015

یو پی یو عرب علاقائی کانفرنس 2017 تا 2020 کی مراسلاتی حکمت عملی کے طریق کار کی تشکیل کرتی ہے

عالمی مراسلاتی اتحاد (یو پی یو) کے زیر اہتمام اور امارات پوسٹ گروپ (ای پی جی) کی میزبانی میں سات اور آٹھ ستمبر کو دبئی میں منعقد ہونے والی دو روزہ "عرب علاقائی کانفرنس برائے استنبول عالمی مراسلاتی حکمت عملی" کے اختتام پر دبئی اعلامیہ جاری کیا گیا جو برقی تجارت، مربوط خدمات،تنوع اور اصلاحات سمیت دیگر سفارشات پر مزید توجہ دینے کا تقاضا کرتا ہے۔

اعلامیے نے یو پی یو کی ذیلی تنظیموں میں جرأت مندانہ اصلاحات اور مزید مؤثر فیصلہ سازی، یو پی یو کی ذیلی اکائیوں کے تعاون سے مراسلاتی ترقی میں حکومتی اور نگران اداروں کے مزید مضبوط کردار اور برقی تجارت اور مالیاتی خدمات سے حاصل ہونے والے عظیم مواقع سے استفادہ کرنے کے لیے فنی مہارت کے تبادلے کا تقاضا کیا۔

استنبول عالمی مراسلاتی حکمتِ عملی 2017 تا 2020 پر مرکوز اس کانفرنس سے یو پی یو کے اعلیٰ عہدیداران سمیت مراسلاتی اداروں کے علاقائی سربراہان اور ای پی جی کے عہدیداران نے خطاب کیا اورمراسلاتی نیٹ ورک اور خدمات کی توسیع و تنوع میں یو اے ای کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔

کانفرنس کے آخری روز اپنے خطاب میں یو پی یو کے ڈائریکٹر جنرل جناب بشار اے۔حسین نے کہا کہ دبئی اعلامیہ دنیا کے دیگر خطوں میں مراسلاتی تنظیموں کے احساسات کی ترجمانی کرتا ہے۔ "ہم اب تک پانچ علاقائی کانفرنسوں میں شرکت کر چکے ہیں اور اب تک سامنے آنے والا مشترکہ مسئلہ دو عددی ترقی کی ضرورت ہے۔ مزید برآں تمام خطوں میں تنوع اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔ برقی تجارت کی وسیع تر طلب سے منسلک ہونا مراسلاتی اداروں کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پرڈاک خانے، آن لائن خریداری کی ترسیلات اور دیگرانصرامی تنظیمی ضروریات کو نہایت بہتر انداز اور کم لاگت سے نمٹا سکتے ہیں۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یو پی یو اور اس کے ذیلی اداروں میں زمانۂ حال سے 2020 تک تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ فوری فیصلہ سازی میں لچک کو یقینی بنا کرمراسلاتی اداروں کو مزید بامقصد کاروباری طریق کار کی تشکیل اور دنیا بھر میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیش کردہ مسائل سے بطریق احسن نپٹنے میں مدد دی جائے۔

کانفرنس نے تعاون اور ترقی کی علاقائی ترجیحات پر مبنی طریقہ کار اختیار کیا ہے جسے 2017 سے 2020 کے یو پی یو علاقائی ترقیاتی منصوبہ برائے خطۂ عرب سے منسلک کر دیا جائے گا تاکہ عملیاتی استعداد اوربرقی تجارت کی ترقی کے ساتھ ساتھ مالیاتی خدمات اور مجموعی مراسلاتی شعبے اور تنوع میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

یہ کانفرنس خطۂ عرب کے مراسلاتی اداروں اور یو پی یو کے بین الاقوامی شعبہ کی جانب سےمراسلاتی شعبے میں تنوع اور کامیابی کے حصول کے لیے ضروری آلاتِ کار کی فراہمی اور مستقبل کا سامنا کرنے کے لیے مناسب منصوبوں اور حکمت عملیوں پر مبنی پیکیج تیار کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے عین مطابق تھی۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ