مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ اور نیوزی لینڈ پوسٹ کے وفد کا باہمی تعاون پر بات چیت
15 NOV 2016

امارات پوسٹ گروپ اور نیوزی لینڈ پوسٹ کے وفد کا باہمی تعاون پر بات چیت

نیوزی لینڈ پوسٹ کے ایک وفد نے دبئی میں ای پی جی کے صدر دفتر کا دورہ کیا جس کی قیادت نیوزی لینڈ پوسٹ کے سی ای او جناب برائن روچ اور گروپ کے ایگزیکٹوجنرل مینجر اور اسٹریجک ایڈوائزر ڈاکٹر سہیل چوہدری کررہے تھے۔ امارات پوسٹ گروپ کی جانب سے اس کے قائم مقام سی ای او جناب عبداللہ محمد الاشرم نے آنے والے وفد کو خوش آمدید کہا اورملاقات میں باہمی تعاون کے لیے موجود مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔

گروپ کے دیگر سینئیر عہدیداران کے ہمراہ جناب الاشرم نے آپس میں مہارت کے تبادلے کی، باہمی تعاون کے لیے موجود مواقعوں کی اور مشترکہ شراکت داری کے ممکنات کی نشاندہی کی اور انھیں ای پی جی صلاحیتوں اور کام کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

آنے والے وفد نے نیوزی لینڈ پوسٹ کی ڈاک کی تاریخ، ڈاک کے نظام اور خدمات اور مصنوعات کے بارے میں بتایا اور اس کے اہم منصوبوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے جناب الاشرم نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ ایک دوسرے کی خدمات کو قریب سے سمجھنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا ذریعہ بنے گا خاص طور پرمراسلات کے میدان میں۔

انھوں نے مزید کہا کہ امارات پوسٹ گروپ قومی جدت طرازی کی حکمت عملی کی بھرپور طریقے سے حمایت کرتا ہے جس کا مقصد سال 2021 تک یو اے ای کو دنیا کے بہترین ملکوں میں سے ایک ملک بنانا ہے اور جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں سب سے آگے رہنا ہے جس میں مراسلاتی شعبہ بھی شامل ہے۔ یہی وجہ ہے ای پی جی ہمیشہ دوسرے ملکوں کی مراسلاتی انتظامیہ کی کامیابیوں کی داستان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

وفد نے ام رمول میں واقع چھانٹی مرکز کا دورہ بھی کیا اور چھٹائی کے عمل کے لیے اپنائے گئے بہترین طریقوں کا معائنہ کیا


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ