مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ کے ایوارڈ حاصل کرتے ہی یو اے ای اب کسٹمر سروسز میں سرفہرست ممالک کے درمیان آگیا ہے-
27 APR 2015

امارات پوسٹ گروپ کے ایوارڈ حاصل کرتے ہی یو اے ای اب کسٹمر سروسز میں سرفہرست ممالک کے درمیان آگیا ہے-

امارات پوسٹ گروپ نے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کے ای ایم ایس ڈویژن کے زیر اہتمام ای ایم ایس کال سینٹر آف دی ائیر (2014) ایوارڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ ایوارڈ حال ہی میں برن، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں پیش کیا گیا.

یو اے ای، ای ایم ایس (ایکسپریس میل سروس) میں صارف کو امتیازی خدمات کی فراہمی کی شناخت کے طور پر 2006 میں شروع ہونے والے ان ایوارڈز کو جیتنے والی پہلی عرب قوم ہے.

امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام سی ای او جناب فہد الحوسنی نے اس ایوارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ امارات پوسٹ گروپ کے اپنائے گئے ترقیاتی منصوبوں کی برتری کی دلیل ہے۔ "امارات پوسٹ گروپ کسٹمر کئیر کے بہترین عالمی طریقوں کو معیاربناتے ہوئے مقامی و بین الااقوامی سطح پر برتری حاصل کرنے کا واضح تصور رکھتا ہے۔ ہمیں اس ایوارڈ کے ذریعے اپنے کال سینٹر کے دنیا بھر کے بہترین مراسلاتی اداروں میں شمار کیے جانے پر فخر ہے۔ تجربہ کار اور بااخلاق عملے پر مشتمل اپنے جدید ترین کال سینٹر کے قیام کے محض تین سال بعد ہی ہم یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم آنے والے سالوں میں بھی کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں گے".

یو اے ای نے سالانہ ایوارڈز کے درمیانے گروپ کے درجے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے جانچ کے طریقہ کار میں فون، فیکس اور ای۔میل سمیت مختلف ذرائع ابلاغ شامل تھے۔ اس میں سوالات اور شکایات کی جواب دہی کا وقت بھی زیر غور لایا گیا جو چوبیس گھنٹے سے لے کر دس دن تک (پیچیدہ معاملات کی صورت میں) ہو سکتا ہے۔ ابتدائی مرحلے کی تجزیاتی رپورٹوں کی بنیاد پر آخری مرحلے کے لئے امیدوار ممالک کا چناؤ کیا گیا جس میں ای ایم ایس کوآپریٹو کے رکن ممالک کے ووٹ بھی شامل تھے.

امارات پوسٹ گروپ کا کہنا تھا کہ اس شاندار ایوارڈ کا حصول،کسٹمر سروس کے اعلیٰ معیار کی مسلسل فراہمی اور دنیا کے بہترین مراسلاتی اداروں میں سے ایک ہونے کی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے،یو اے ای (متحدہ عرب امارات) کو سال 2021 تک دنیا کے بہترین ممالک میں سے ایک بنانے کے تصور کے عین مطابق ہے.


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ