مرکز ابلاغ

عجمان بلدیہ کے پارکنگ کارڈز اور کرایہ داری معاہدے کی ڈاک خانوں پر فروخت۔
15 FEB 2016

عجمان بلدیہ کے پارکنگ کارڈز اور کرایہ داری معاہدے کی ڈاک خانوں پر فروخت۔

امارات پوسٹ گروپ اور عجمان بلدیہ اور منصوبہ بندی شعبے کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت عجمان بلدیہ کے پارکنگ کارڈز اور کرایہ داری معاہدے اب ڈاک خانوں پر فروخت کیے جائیں گے۔

معاہدے پر ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم اور عجمان بلدیہ اور منصوبہ بندی شعبے کی سپورٹ سروسز کے سی ای او جناب خالد احمد الحوسانی نے دستخط کیے۔

جناب ابراہیم بن کرم نے کہا کہ کسٹمرز کی سہولت کی خاطر اپنی خدمات ڈاک خانوں پر دستیاب کرنے کے لئے امارات پوسٹ گروپ عجمان بلدیہ اور منصوبہ بندی شعبے کے ساتھ شراکت پر خوش ہے"۔ "یہ قدم شراکت کے ابتدا کی علامت ہے جس سے آنے والے دنوں میں عجمان بلدیہ کی مراسلاتی نیٹ ورک پر مزید خدمات میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ یہ ای پی جی کا وسیع پیمانے پر مجموعی سماجی مفاد کی خاطر اپنے ڈاک خانوں کو ون سٹاپ شاپ بنانے کے تصور کا ایک حصہ ہے۔

اس معاہدے پر عجمان بلدیہ اور منصوبہ بندی شعبے کے دفاتر میں دستخط کیے گئے۔ فریقین نے بلدیہ کو متعدد مقامات پر صارفین سے لین دین کے قابل بنانے کی خاطر مراسلاتی نیٹ ورک میں مزید خدمات کے اضافے کے لیے شراکت کے فروغ پر اتفاق کیا۔

30 درہم، 50 درہم اور 100 درہم والے تین طرح کے پارکنگ کارڈز دستیاب ہوں گے۔ جہاں تک کرایہ داری معاہدوں کا تعلق ہے تو یہ ڈاک خانوں پر تین طرح کے بیچے جائیں گے؛ 30 درہم میں رہائشی، 55 درہم میں کمرشل اور55 درہم میں سرمایہ کاری کے۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ