مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ دبئی جنوب میں اپنا ریٹیل ڈاک خانہ کھولے گا
15 MAY 2016

امارات پوسٹ گروپ دبئی جنوب میں اپنا ریٹیل ڈاک خانہ کھولے گا

امارات پوسٹ گروپ نے دبئی جنوب کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ دبئی جنوب کے بزنس پارک فری زون میں اپنا پہلا ریٹیل ڈاک خانہ کھولے گا-

دبئی جنوب کے صدر دفتر کی عمارت میں واقع 300 اسکوائر میٹر کی یہ سہولت اس سال اکتوبر سے فعال ہوجائے گی۔ اس عمارت میں امارات پوسٹ گروپ کا مالیاتی بازو وال اسٹریٹ ایکسچینج بھی موجود ہوگا۔

اس معاہدے پر ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم اور دبئی جنوب کے ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر جناب احمد الانصاری نے دبئی ایوی ایشن سٹی کارپوریشن کے ایگزیکٹو چیئرمین جناب خلیفہ الزفین کی موجودگی میں دستخط کیے۔ اس موقع پر امارات پوسٹ گروپ کے سی ای او جناب عبداللہ الاشرم، سیلز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب جرمی ایم سکرمی اور دبئی جنوب کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

دبئی جنوب کے ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر جناب احمد الانصاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: " آج کے اس معاہدے نے ہمارے اور امارات پوسٹ کے درمیان حکمت عملی شراکت داری کا آغاز کردیا ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ یہ اس وسیع تر نیٹ ورک کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا جو بالآخر امارات پوسٹ دبئی جنوب کے ساتھ قائم کرے گا۔"

انھوں نے مزید کہا: " ای پی جی کئی اہم مراسلاتی اور مالیاتی خدمات پیش کررہا ہے جو دبئی جنوب کے مجموعی ماحولیاتی نظام میں قابل قدر اضافہ ہونگی۔ ہم اسی طرح کی کئی اور قابل قدر خدمات کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ دبئی جنوب کو رہنے کے لیے، کام کرنے کے لیے اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک ترجیحی جگہ کے طور پر بنایا جاسکے۔

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا: " امارات پوسٹ اُن لوگوں کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے جن کی دبئی جنوب کے 145 کلومیڑ وسیع و عریض رقبے پررہنے اور کام کرنے کی توقع کی جارہی ہے، جس میں المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ایکسپو 2020 کے علاقے بھی شامل ہیں۔ آج کا یہ معاہدہ اس سمت میں اٹھنے والے پہلے اہم قدم کو ظاہر کرتا ہے۔ دبئی جنوب کے بزنس پارک میں موجود اس آؤٹ لیٹ کے ذریعے کسٹمرزہمارے بین الاقوامی شپنگ حل، لاجسٹک، مالیاتی خدمات اور حکومتی خدمات کے مکمل سلسلے سے فائدہ اٹھانے کے قابل ہوجائیں گے۔"

امارات پوسٹ گروپ کے پاس 118 ڈاک خانوں کا ایک نیٹ ورک ہے جو پورے یو اے ای میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ ڈاک خانے متعدد مراسلاتی اور غیر مراسلاتی خدمات فراہم کررہے ہیں جس میں کئی حکومتی خدماتوں کے ساتھ ساتھ پی او باکسز بھی شامل ہیں۔ نئی آبادیوں اورزیادہ تیزی سے بڑھنے والے علاقوں پر ای پی جی مستقل نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ وہاں کے رہائشیوں کے آرام کے لیے نئے ڈاک خانوں کا قیام عمل لایا جاسکے۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ