مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ کی پہلی یو پی یو عالمی ایڈریس کانفرنس میں شرکت
05 NOV 2015

امارات پوسٹ گروپ کی پہلی یو پی یو عالمی ایڈریس کانفرنس میں شرکت

امارات پوسٹ گروپ نے پتے کے بنیادی ڈھانچے کی وسعت کے طریقے وضع کرنے کے مقصد کے تحت یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کی جانب سے منعقد کردہ عالمی ایڈریس کانفرنس میں حصہ لیا۔ سعودی پوسٹ کے تعاون سے ہونے والی یہ کانفرنس چھبیس اور ستائیس اکتوبر 2015 کو یو پی یو انتظامیہ کونسل کے اجلاس کے دوران برن، سوئٹزرلینڈ میں واقع یو پی یو کے صدر دفاتر میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم کا کہنا تھا کہ امارات پوسٹ گروپ کے وفد کی شرکت ای پی جی کے پتوں (ایڈریسز) کے نئے بین الاقوامی رحجانات اور پتوں کے انتظام کے نئے طریقوں سے ہم آہنگ رہنے کی کوششوں کے عین مطابق ہے۔ اس تقریب میں شرکت ملک کے بین الاقوامی برادری سے مراسلاتی معاملات سمیت مختلف شعبوں میں آگے بڑھ جانے کی طرح ای پی جی کے جدید ترین پتے کے نظام کو اپنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

تقریب میں پتوں کے نئے، خصوصاً جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے، سستے اور تیزی سے نافذ کیے جا سکنے والے طریقے زیر بحث آئے۔ موضوعات میں پتوں کے بنیادی ڈھانچے کی معاشی اور سماجی اہمیت کی وضاحت؛ پتوں کے انتظام کے جدید اور باسہولت طریقوں کا جائزہ، مکانی معلومات تک رسائی اور عملی سیشن کے ذریعے صلاحیتوں کا پیدا کیا جانا شامل تھے۔

اس کانفرنس نے پیغام دیا کہ پتوں کی معلومات کا موزوں استعمال ملکوں کو درپیش بہت سے ترقیاتی مسائل جیسے شہری ترقی، سماجی شمولیت، بنیادی خدمات کی فراہمی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، کو کم کر سکتا ہے


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ