مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ  مرکز کینسر کےمریضوں کے ساتھ عید الاضحیٰ مناتا ہے
27 SEP 2015

امارات پوسٹ گروپ مرکز کینسر کےمریضوں کے ساتھ عید الاضحیٰ مناتا ہے

امارات پوسٹ گروپ نے دبئی ہسپتال کے شعبہ کینسر کے بچوں کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی، انہیں تحفے دیے اور ان کے لئے تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا، اس میں گروپ کے بہت سے افسران اور عملے نے حصّہ لیا، جس کا مقصد بچوں اور طبّی ٹیم کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا تھا۔

اس تقریب کا مقصد، دبئی کے ولی عہد اور مجلسِ عاملہ کے رئیس عزّت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے شروع کردہ اس اقدام کی حمایت کرنا تھا جس کا عنوان ہے "ایک برادری۔۔۔۔ ایک جگہ ہرایک کے لئے"۔

انہوں نے ای پی جی کے تمام ملازمیں پر زور دیا کہ وہ گروپ کی اجتماعی سماجی ذمّہ داری سے وابستگی کے دائرہ کار میں رہنے کے عزم کے تحت اور انسان دوست مقاصد کی حمایت کے لئے اپنے حصہ کے طور پر مریضوں کو تکلیف اور مستحق بچوں کو مشکلات سے چھٹکارہ دلانے والی سرگرمیوں میں بھر پور حصّہ لیں


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ