مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ شارجہ ٹکٹوں کی نمائش 2015 کے لیے تعاون کرتا ہے
15 FEB 2016

امارات پوسٹ گروپ شارجہ ٹکٹوں کی نمائش 2015 کے لیے تعاون کرتا ہے

امارات پوسٹ گروپ نے شارجہ کے عرب سیاحت دارالحکومت 2015 کے طور پر انتخاب کے سلسلے میں ہونے والی سرگرمیوں کے تحت میگا مال شارجہ میں امارات فئلاٹیلک ایسوسی ایشن کے زیر انتظام نومبر میں منعقد ہونے والی شارجہ ٹکٹوں کی نمائش 2015 کے لیے مکمل تعاون کیا۔

امارات پوسٹ گروپ نے یو اے ای کی ڈاک ٹکٹوں کی نمائش اور فروخت کے لیے ایک سٹینڈ قائم کرنے کے علاوہ یو اے ای، سعودی عرب، بحرین اور کویت سمیت ان تمام جی سی سی ممالک میں نمائش کے فروغ کے لیےخصوصی مراسلاتی نشان بھی بنائے جن کے مراسلاتی اداروں نے اس نمایاں سالانہ تقریب کے لیے تعاون کیا۔ اس نمائش نے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والے 50 سے زائد نمایاں شائقین اور قریبا 30 ڈیلروں کو اپنی طرف کھینچا جنہوں نے اپنے گراں قدر مجموعات میں سے چند ایک کی نمائش بھی کی۔

ای پی جی چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا،"امارات پوسٹ گروپ یو اے ای اور خطے کی ٹکٹ اندوزی کی تاریخ اور ورثے کو زندگی بخشنے والی اس عظیم نمائش کا حصہ بننے پر خوش ہے"۔ "ٹکٹ اندوزوں اور ٹکٹ بیوپاریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنے منفرد مجموعات کی نمائش کرتے ہوئے دیکھنا ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔ لیکن اس سے بھی بڑھ کر ہم شارجہ کو عرب سیاحت دارالحکومت 2015 کا خطاب ملنے پر خوش ہیں،یہ وہ امارت ہے جس نے ہمیشہ ثقافت اور فنون لطیفہ کی حمایت کی ہے"۔

اس نمائش کا انعقاد شارجہ کے عرب سیاحت دارالحکومت 2015 منتخب ہونے کے موقع پر کیا گیا۔ اس تقریب نے یو اے ای سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں مراسلاتی خدمات کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ زائرین کو عرب اور بین الاقوامی ڈاک ٹکٹوں کی البم اور خطے میں ڈاک ٹکٹوں کے استعمال کی ابتدا سے لے کر اب تک اپنے ڈیزائن، نقوش اور سفتہ کاری کے ذریعے اسلامی، عرب اور دیگر بین الاقوامی تہذیبوں کی داستان سناتے ڈاک ٹکٹ دیکھنے کا بھی موقع ملا۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ