مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ سنگاپور بین الاقوامی ڈاک ٹکٹ نمائش 2015  میں حصّہ لیتا ہے۔
01 OCT 2015

امارات پوسٹ گروپ سنگاپور بین الاقوامی ڈاک ٹکٹ نمائش 2015 میں حصّہ لیتا ہے۔

امارات پوسٹ گروپ نے بین الاقوامی ٹکٹ اندوزی نمائش "سنگاپور 2015" میں حصّہ لیا جو اس دوران سنگا پور میں منعقد ہوئی۔ نمائش میں دنیا بھر سے مقتدرِ مراسلات اور ٹکٹ اندوز انجمنوں نے شمولیت کی۔

امارات پوسٹ گروپ کے اسٹال پر نمائش کے زائرین اورمراسلاتی ثقافت و صنعت میں دلچسپی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے میں آئی- جی سی سی ممالک کی مقتدرِ مراسلات کے ڈائریکٹرز اور سنگاپورمیں موجود بہت سے سرکاری اورعرب سفیروں نے جی سی سی پویلین کا دورہ کیا، جہاں زائرین نے یو اے ای کی ٹکٹوں کو بہت سراہا۔

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے اسی تناظر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ٹکٹ اندوزی نمائش "سنگاپور 2015" میں ای پی جی کی شرکت ایک بہت بڑی کامیابی تھی جس نے یو اے ای کو اس ممتاز بین الاقوامی فورم میں فروغ بھی دیا-


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ