مرکز ابلاغ

ماہ رمضان میں ڈاک خانے کے اوقات کار
21 JUN 2015

ماہ رمضان میں ڈاک خانے کے اوقات کار

امارات پوسٹ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں یو اے ای کے تمام ڈاک خانوں میں کام کے اوقات، پیر تا جمعرات، صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔ تاہم منتخب کردہ ڈاک خانے ماہ مقدس کے دوران صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کے توسیع شدہ اوقات کار کی پابندی کریں گے۔

تمام ڈاک خانے ماہ رمضان میں جمعہ کے روز بند رہیں گے سوائے دبئی ائیرپورٹ ڈاک خانے کے جو معمول کے مطابق 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ رمول میں واقع ای پی جی کا صدر دفتر اورعلاقائی انتظامی دفاترصرف صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ