مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ عالمی یومِ تھیلےسیمیا میں شرکت کرتا ہے
18 MAY 2015

امارات پوسٹ گروپ عالمی یومِ تھیلےسیمیا میں شرکت کرتا ہے

امارات پوسٹ گروپ نے دبئی مرکزِ تھیلے سیمیا کے تعاون سے عالمی یومِ تھیلےسیمیا منایا جس میں دبئی تھیلےسیمیا مرکز کے عملے اور امارات پوسٹ گروپ کے رضاکاران نے شرکت کرتے ہوئے تھیلےسیمیا کے مریضوں کے لیے ایک تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا اور تحائف تقسیم کیے.

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کریم نے کہا کہ یہ تقریب یو اے ای کی سماجی خدمت اور باقاعدہ اقدامات کے ذریعےفلاحی اقدامات میں شرکت کی حکمت عملی کے عین مطابق تھی۔ ایسی تقاریب ای پی جی کے عمومی سماجی تعاون کے کردار کو تقویت پہنچاتی ہیں.

بن کریم صاحب نے مزید بتایا کہ امارات پوسٹ گروپ نے 2015 میں عطیہَ خون کی چار مہمات کے ذریعے تھیلے سیمیا کے مریضوں کی امداد کا منصوبہ بنایا ہے جن میں سے پہلی مہم ابو ظہبی میں شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے ذیلی ادارے ابو ظہبی بلڈ بینک اور ابوظہبی کے فرسٹ پوسٹل زون کے اشتراک سے چلائی گئی اور اس میں مرکزی ڈاک خانے کے عہدیداران اور صارفین نے بھی شرکت کی۔ اس کے بعد ای پی جی کے صدر دفتر اور کرامہ کے مرکزی ڈاک خانے میں خون کے عطیے کی مہم چلائی گئی جس کی تقلید بعد میں شارجہ اور عجمان کے مرکزی ڈاک خانوں نے کی۔ ان مہمات سےاس پیغام کو تقویت ملی کہ خون عطیہ کرنا ایک مقدس سماجی عمل ہے جس کا اثر انتقال خون کے ہزاروں ضرورت مند مریضوں خصوصاً تھیلے سیمیا کے مریضوں کی زندگی پر ہوتا ہے.


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ