مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ سری لنکن قونصلیٹ کو کورئیر خدمات فراہم کرے گا
14 NOV 2016

امارات پوسٹ گروپ سری لنکن قونصلیٹ کو کورئیر خدمات فراہم کرے گا

امارات پوسٹ گروپ اور دبئی میں موجود سری لنکن قونصلیٹ کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت اول الذکر قونصل خانے سے پاسپورٹ اور ویزا کی ترسیل اور وصولی کا کام سنبھالے گا۔

ای پی جی کے صدر دفتر میں ہونے والے اس معاہدے پر سری لنکن قونصل جنرل عزت مآب چاریتھا یاٹوگوڈا اور ای پی جی کے قائم مقام چیف سی ای او جناب عبداللہ الاشرم نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں جانب کے سینئیر عہدیداران بھی موجود تھے۔

معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے جناب عبداللہ الاشرم نے کہا:" سری لنکن قونصلیٹ کو اپنی ان ڈپلومیٹک مشنز کی فہرست میں شامل کرنے پرہم بہت خوش ہیں جنھوں نے اپنی مراسلاتی ضروریات کو سنبھالنے کا کام ہمیں دیا اور جس کی وجہ قونصلیٹ اور سفارت خانوں کی مراسلاتی ضروریات کو سنبھالنے کا ہمارا سابقہ ریکارڈ ہے ۔ ایک وفاقی ادارے کے طور پر ای پی جی انتہائی اعلیٰ درجے کی سیکورٹی اور رازداری فراہم کرتا ہے جو کہ وہ اہم نکات ہیں جس کو ہر ڈپلومیٹک مشن مراسلاتی معاہدے کرتے وقت مد نظر رکھتا ہے-"

معاہدے پر دستخط کے بعد عزت مآب یاٹوگونڈا نے کہا:" اپنے پاسپورٹ اور ویزا کی وصولی اور ترسیل کی ضروریات کو سنبھالنے کے لیے امارات پوسٹ گروپ کے ساتھ شراکت داری پر ہم بے حد خوش ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان اہم اور حساس دستاویزات کو سنبھالنے میں مہارت اور اپنے وسیع تجربے کی بدولت ای پی جی سری لنکا کے شہریوں کے ساتھ ساتھ دیگر قومیتوں کو بھی محفوظ، قابل اعتماد اور مؤثر سروس فراہم کرے گا جو کہ ہمارے قونصل خانے میں سفارتی خدمات حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔"

مؤثراور رازدارانہ خدمات فراہم کرنے والے ایک قابل اعتماد ادارے کی حیثیت سے اپنی ساکھ بنا نے کے بعد ای پی جی اب کئی قونصل خانوں سے کسٹمرز تک دستاویزات کی وصولی اور ترسیل کو بخوبی سنبھال رہا ہے۔ طے پانے والے معاہدے کی نوعیت کے اعتبار سے ای پی جی ہر انفرادی قونصل خانوں کے لیے ایک علیحدہ ٹیم بھی مخصوص کرتا ہے۔

ڈپلومیٹک مشنز کے میل روم کی پیچیدہ ضروریات کو سنبھالنے کے لیے بہترین لاجسٹک اور محتاط منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے وسیع مراسلاتی نیٹ ورک، ثابت شدہ مہارت اور مربوط کورئیرخدمات کی بدولت اس میدان میں ای پی جی کو اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل ہے۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ