مرکز ابلاغ

ای پی جی سلطان بن زید بحری ثقافتی میلے میں حصہ لیتا ہے
15 FEB 2016

ای پی جی سلطان بن زید بحری ثقافتی میلے میں حصہ لیتا ہے

امارات پوسٹ گروپ نے یو اے ای کی ثقافت پر مبنی مراسلاتی ٹکٹوں کے خصوصی پویلین کے ذریعے یو اے ای کے عزت مآب صدر کے نمائندے اور امارات ثقافتی کلب کے رئیس عزت مآب شیخ سلطان بن زید النہیان کے زیر سرپرستی امارات ثقافتی کلب کے منعقد کردہ اولین سلطان بن زید بحری ثقافتی میلے میں شرکت کی۔

ای پی جی کے پویلین نے میلے میں آنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا جو یو اے ای کے ورثے کی یاد دلانے والی ثقافتی، فنکارانہ اور سماجی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے وہاں آئے تھے۔

امارات پوسٹ گروپ کا شعبۂ ٹکٹ اندوزی یو اے ای کی تہذیب اور ثقافتی ورثے کی ٹکٹوں کے ذریعے ترقی کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جو دنیا بھر کے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں میں بہت مقبول ہیں۔ یہ شعبہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی ٹکٹ کی نمائشوں اور یو اے ای میں پورا سال ہونے والی خصوصی تقریبات میں حصہ لے کر مشغلۂ ڈاک ٹکٹ اندوزی کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ