مرکز ابلاغ

دبئی مقتدرہ بجلی و پانی  کے بلوں کی ادائیگی کے لیے ڈاک خانے سب سے باسہولت مرکز ہیں۔
27 OCT 2016

دبئی مقتدرہ بجلی و پانی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے ڈاک خانے سب سے باسہولت مرکز ہیں۔

امارات پوسٹ گروپ کے ڈاک خانے اپنے کسٹمرز کو دبئی مقتدرہ بجلی و پانی کے بلز باآسانی ادا کرنے کی سہولت فراہم کررہے ہیں جس کی وجہ ان کا مرکزی محل وقوع، ایک سے زیادہ کاؤنٹرز اور لمبے اوقات کار ہے۔

کرامہ میں واقع دبئی مرکزی ڈاک خانے میں یہ سہولت کسٹمرز میں بے حد مقبول ہے۔ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے کسٹمرز کو ڈاک خانوں میں یا تو اپنا بل پیش کرنا ہوتا ہے یا اپنا اکاؤنٹ نمبر بتانا ہوتا ہے۔ ادائیگی کی کمپیوٹرائزڈ رسید کسٹمر کو فوری فراہم کردی جاتی ہے۔

امارات پوسٹ گروپ کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا:" ڈاک خانوں میں دبئی مقتدرہ بجلی و پانی کے بلوں کی ادائیگی کی سہولت کی فراہمی ہماری اس مجموعی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد مختلف یوٹیلیٹی اداروں کے کسٹمرز کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے بلوں کی ادائیگی ڈاک خانوں پر باآسانی کرسکیں۔ ہمیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ یہ سہولت کسٹمرز میں بے حد مقبول ہے جس کی وجہ ہمارے ڈاک خانوں کا مرکزی محل وقوع اور ہفتہ کے چھ دن کام کرنے کے لمبے اوقات ہیں۔"

دبئی مقتدرہ بجلی و پانی اور امارات پوسٹ گروپ دونوں ہی اس مقصد کے لیے تیکنیکی ، انتظامی اور مالی انتظامات کررہے ہیں تاکہ سہولت کی فوری اور آسان فراہمی کو یقینی بنایا جائے


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ