مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ یو پی یو کا مقابلۂ خط نویسی جیتنے والوں کو مبارک باد دے کرعالمی یوم مراسلات مناتا ہے
27 OCT 2015

امارات پوسٹ یو پی یو کا مقابلۂ خط نویسی جیتنے والوں کو مبارک باد دے کرعالمی یوم مراسلات مناتا ہے

امارات پوسٹ گروپ نے بین الاقوامی مقابلۂ خط نویسی میں یو اے ای کے اسکولوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کردہ ایک خصوصی تقریب میں عالمی یومِ مراسلات منایا۔ عالمی یومِ مراسلات 141سال قبل عالمگیر مراسلاتی اتحاد کی بنیاد رکھے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم اور امارات پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب عبداللہ محمد الاشرم نے آنے والے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

چیف کمرشل آفیسر ابراہیم بن کرم نے کہا: "یو پی یو نے عالمی سطح پرمراسلاتی خدمات کے فروغ اور ڈاک کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے"۔ امارات پوسٹ گروپ نے یو پی یو کے منعقد کردہ بین الاقوامی مقابلۂ خط نویسی برائے نوجوان نسل میں بھی شمولیت کی۔ بین الاقوامی مقابلۂ خط نویسی برائے نوجوان نسل 2015 " دنیا جس میں وہ جینا پسند کریں گے" کے موضوع پر منعقد کیا گیا۔ ہم دنیا بھر میں پانچواں درجہ حاصل کر کے یو اے ای کا نام روشن کرنے پر عالیہ الکتبی، اس کے سکول اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شارجہ کے البطحاء سکول کی گیارہ سالہ طالبہ عالیہ عجیل محمد خمس بالسوب الکتبی، سونے، چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کے بعد "مذکورانِ خصوصی" کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ منصفّین نےعربی زبان میں لکھے گئے اس خط میں عالیہ کی اظہارِ خیال کی تخلیقی صلاحیت کی تعریف کی۔ قومی سطح کے اس مقابلے میں پہلی دس بہترین عربی تحریروں اور تین انگریزی تحریروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

عالیہ نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے حاضرین کے سامنے اپنی جیتنے والی تحریر فخریہ انداز میں پڑھی اور اپنی تحریر کے معیار، تخلیقی انداز بیان اور تخیّل پر خوب داد سمیٹی۔

اس موقع پر یو پی یو کے ڈائریکٹر جنرل بشار اے حسین کا پیغام برائےعالمی یوم مراسلات بھی دکھایا گیا جس میں انہوں نے کہا: "مراسلات کی بقاء اس کی تیز رفتار تبدیلی اور جدت میں ہے"۔ کسٹمرز کی توقعات، ضروریات اور ترجیحات بدل رہی ہیں اس لیے مراسلات کو بھی ان نئے تقاضوں کے مطابق بدلنا چاہیے۔ اسی احساس کے تحت عالمگیر مراسلاتی اتحاد نے اپنی عالمی مراسلاتی حکمتِ عملی برائے 2017 - 2020 کے مسودے میں مراسلاتی صنعت میں اصلاحات کو مستقبل کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے- یو پی یو اپنے تصوّر 2020 کے تفصیلی منصوبے میں جدت، یک جہتی اور اشتمال کو مستقبل میں مراسلاتی کاروبار پر اثر انداز ہونے والے بنیادی عوامل قرار دے کر اپنی توجہ ان پر مرکوز کرتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر جناب ابراہیم بن کرم نے یو اے ای کے جیتنے والے طلبا، ان کے سکولوں، اساتذہ اور دیگر تعاون کرنے والوں میں اسناد اور یادگاری تحائف تقسیم کیے۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ