مرکز ابلاغ

ای پی جی "ہفتۂ جدت" کے موقع پر پُرجوش سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے
15 FEB 2016

ای پی جی "ہفتۂ جدت" کے موقع پر پُرجوش سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے

امارات پوسٹ گروپ نے "ہفتۂ جدت" کا آغاز الرمول، دبئی میں اپنے صدر دفتر میں بہت سی سرگرمیوں اور خصوصی تقاریب کے انعقاد سے کیا۔ ان سرگرمیوں کا اہتمام دوسری منزل پر جدت سے منسوب ایک مختص احاطے میں کیا جا رہا ہے۔

ای پی جی نے''فروزاں حقیقت (آگمنٹڈ رئیلیٹی)' ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے پہلی بار ڈاک ٹکٹوں کی ایک ایپ جاری کی ہے جو کسی سمارٹ فون کو مخصوص ڈاک ٹکٹ کے اوپر کرنے پر اس مخصوص ٹکٹ کی ویڈیو دکھاتی ہے۔ مراسلات کے شعبے میں جدت کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے دس ٹکٹوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس کی ایک اور جھلک وی آئی پی لاؤنج ہے جہاں ملازمین سے کاروبار اور سرمایہ کاری میں جدت کے موضوع پر خطاب کے لیے متعدد ادارہ جاتی مقررین کا انتظام کیا گیا ہے۔ چوبیس نومبر کو وی آئی پی لاؤنج میں یو پی ایس (آئی ایس ایم ای اے) کی مارکیٹنگ مینیجر محترمہ سوزین ٹانٹن بھی یو پی ایس میں جدت کے موضوع پر خطاب کریں گی۔ چھبیس نومبر کو یو پی ایس (آئی ایس ایم ای اے) کے نائب صدر رامی سلیمان بھی اس کا حصہ بنیں گے۔

ملازمین کو جدت کے موضوع پر خیالات اور مشوروں کے اظہار میں مدد دینے کے لیے وہاں ایک خصوصی جدت کیفے بھی تیار کیا گیا ہے۔ اپنے جدت پسند تصورات پیش کرنے کے لیے تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

یہاں ایک سینما کارنر بھی ہے جس میں ایک تربیت کار، ملازمین کے پہلے سے منتخب کردہ چار مختلف گروپوں کی شمولیت سے جدت پر تخلیقی سوچ بڑھانے کی نشستوں کا انعقاد کر رہا ہے۔ بحث کا دائرہ کار پھیلانے کے لیے مختلف سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علم بھی ان کے ساتھ شامل کئے جائیں گے۔

مزید برآں، امارات پوسٹ گروپ نے یو اے ای وزیراعظم کے دفتر کے تعاون سے "ہفتۂ جدت" کے موقع پر ایک خاص ٹکٹ کا اجراء کیا ہے،یہ اس منفرد اقدام کی حمایت کا ایک حصہ ہے جو سرکاری اور نجی سطحوں کے شعبے میں جدت کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ ڈاک ٹکٹ "فروزاں حقیقت (آگمنٹڈ رئیلیٹی)" وضع قطع میں بھی دستیاب ہیں جو صارفین کو ڈاک ٹکٹ اپنے سمارٹ فون کے نیچے لانے پر ڈاک ٹکٹ کے موضوع پر مبنی ویڈیو دیکھنے کے قابل بناتا ہے۔

ای پی جی کے "ہفتۂ جدت" کی تقریبات کا ایک اور منفرد حصہ چوبیس نومبر کو "یومِ خواتین" ہے جس میں یو پی ایس (آئی ایس ایم ای اے) کی مارکیٹنگ مینیجر محترمہ سوزین ٹانٹن بھی"'خواتین میں جدت" کے موضوع پر خطاب کریں گی۔

ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے کہا کہ"امارات پوسٹ گروپ بہت سی منفرد تقریبات اور سرگرمیوں کے کے ذریعے "ہفتۂ جدت" منانے میں شامل ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتا ہے"۔ "یہ سرگرمیاں ای پی جی کی جانب سے میل سورٹنگ، کاؤنٹر خدمات اور پیچھےسے دفتری حمایت کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے میں پیش قدم ہونے کی حیثیت کی عکاس ہیں۔ ہمیں یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم عالی مرتبت شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے شروع کی گئی قومی حکمتِ عملی برائے جدت پر فخر ہے(جس کا ایک حصہ 'ہفتۂ جدت' بھی ہے)- ہمیں یقین ہے کہ اس تقریب کے ذریعے ہمارے ملازمین کو اپنے روزمرہ کے کاموں میں مزید جدت لانے کی تحریک ملے گی"۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ