مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ گروپ عالمی یومِ مراسلات پر عملے کے مابین ہونے والے مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتا ہے۔
22 OCT 2015

امارات پوسٹ گروپ عالمی یومِ مراسلات پر عملے کے مابین ہونے والے مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتا ہے۔

امارات پوسٹ گروپ نے عالمی یومِ مراسلات پر عملے کے مابین ہونے والے مقابلے کے فاتحین کا اعلان کیا ہے، یہ دن 9 اکتوبر کو بین الاقوامی سطح پر منایا جاتا ہے۔

جیتنے والوں کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی، ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر ابراہیم بن کرم اور امارات پوسٹ کے سی ای او عبداللہ الشرم نے، رمول میں واقع ای پی جی صدر دفتر میں کی۔

جیتنے والوں میں العین ڈاک خانے کی اِسرا ماجد محمد، عجمان ڈاک خانے سے ولید ابراہیم اسد، الرمول عاملیات سے کرشنا اور ای پی جی سے امیرشاہ محمد شامل ہیں۔

جیتنے والوں کو 27 اکتوبر 2015 کو امارات پوسٹ گروپ کی عالمی یومِ مراسلات تقریبات کے دوران انعامات دیے جائیں گے۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ