مرکز ابلاغ

امارات پوسٹ اور قاز پوسٹ کا دونوں ملکوں کے صدور سے متعلق مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
10 JUN 2015

امارات پوسٹ اور قاز پوسٹ کا دونوں ملکوں کے صدور سے متعلق مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

امارات پوسٹ گروپ اور جمہوریہ قازقستان کے نیشنل پوسٹ کارپوریشن "قاز پوسٹ" نے یو اے ای اور قازقستان کے مابین مراسلاتی تعاون کو بہتر بنانے کی غرض سے ایک باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تا کہ یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور قازقستان کے صدر نور سلطان نذربایوف کی تصاویر پر مشتمل مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری کیے جائیں۔

اس ایم او یو پر قازق وفد کے سربراہ اور قاز پوسٹ بورڈ کے چیئرمین جناب بگدات موسن اور ای پی جی کے چیف کمرشل آفیسر جناب ابراہیم بن کرم نے دبئی میں واقع ای پی جی کے صدر دفتر میں جمہوریہ قازقستان کے سفیر عزت مآب خیرت لامہ شریف، ای پی جی کے قائم مقام سی ای او جناب فہد الحوسنی، امارات پوسٹ کے سی ای او جناب عبداللہ الاشرم اور فریقین کے سینئر عہدیداران کی موجودگی میں دستخط کیے۔

قازقستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی سے منسوب یہ ڈاک ٹکٹ "پہلے دن اجراء کردہ مہر شدہ لفافے" اور خصوصی مراسلاتی نشانات کے ساتھ جاری کیے جائیں گے۔ ای پی جی اور قاز پوسٹ کےادارۂ ٹکٹ اندوزی کی تیار کردہ یہ ٹکٹیں ایکسپو - 2017 سے قبل جاری کی جا رہی ہیں جس کا انعقاد قازقستان میں جون تا ستمبر 2017 میں کیا جائے گا اور جس میں سو سے زیادہ ممالک حصہ لیں گے۔

فریقین نے ایم او یو(مفاہمتی یادداشت) پر عمل درآمد کرنے پر بات چیت کی۔ دستخط کی تقریب سے قبل ای پی جی نے مہمان وفد کو یو اے ای کے ڈاک خانوں میں فراہم کی جانے والی مراسلاتی اورغیرمراسلاتی خدمات پر پریزینٹیشن دی۔ وفد نے ای پی جی کی خدمات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور فنی مہارت کے تبادلے کی خواہش ظاہر کی۔

"جس طرح یو اے ای ترقی کے سفر میں آگے بڑھ رہا ہے ویسے ہی امارات پوسٹ گروپ مراسلاتی تعلقات کو دنیا بھر کے ممالک تک وسیع کرنے کا خواہشمند ہے۔ ای پی جی اور قاز پوسٹ کی طرف سے ڈاک ٹکٹوں کی دو طرفہ اشاعت یو اے ای اور قازقستان کے مابین مراسلاتی تعلقات کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم کرے گی۔ ان خصوصی ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے دو طرفہ تعاون کی خوشی منانا ہمارے لیے انتہائی مسرت کا باعث ہے۔" جناب فہد الحوسنی نے کہا۔

قاز پوسٹ کے وفد نے رمول میں واقع ای پی جی کے میل سارٹنگ سینٹر کا دورہ کیا اور جدید و تیز رفتار سارٹنگ مشینوں کا معائنہ کیا۔ کرامہ کے مرکزی ڈاک خانے کے دورے کے دوران کسٹمر سروس کے معیارنے وفد کو بہت متاثرکیا۔ انہوں نے برقی دستاویزات مرکز (ای ڈی سی) اور ای پی جی کی تکمیلِ ڈاک اور کارڈ چھپائی کے حصے کا بھی دورہ کیا اور مرکز میں نافذ العمل اعلیٰ معیار اور بلند تر حفاظتی اقدامات کو سراہا۔

اس ایم او یو(مفاہمتی یادداشت) کے تحت فریقین میں مراسلاتی مہارت اور ثقافتی مفاہمت کا مزید تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ اس سے یو اے ای اور قازقستان کے مابین مراسلاتی سروسز کو بھی تقویت ملے گی۔


شارك برأيك
صوت العميل
لائیو چیٹ