امارات پوسٹ گروپ

امارات پوسٹ گروپ اپنے پوسٹل آپریشنل ڈویژن اور ماتحت کمپنیوں جو وال سٹریٹ ایکسچینج سینٹر اور مرکزِ برائے برقی دستاویزات پر مشتمل ہیں،کی طویل المیعاد اور وسط مدتی منصوبہ بندی کا انتظام کرتا ہے۔

امارات پوسٹ گروپ مستقل طور پر اس جستجو میں ہے کہ عالمی مراسلاتی خدمات کے جدید ترین رجحانات کے مطابق مراسلاتی خدمات اور حل مہیا کرے، اور اس کی توجہ اس امر پر ہے کہ پوسٹ آفسز کو ون ۔سٹاپ شاپس بنایا جائے جواپنے 115 ڈاک خانوں کے نیٹ ورک سے متعدّد خدمات پیش کرتی ہیں، جن کا مقصد صارف کے اطمینان کو مستقل طور پر  بڑھانا اور اجتماعی سماجی ذمّہ داری کے اصولوں پر کاربند رہنا ہے۔

یہ گروپ مراسلاتی اور غیرمراسلاتی درجوں کے تحت معیاری خدمات پیش کرتا ہے۔مراسلاتی خدمات میں یہ ادراہ پرسنلائزڈ میلنگ سلوشن،مقامی و بین الاقوامی ایکسپریس میل، علاقائی و بین الاقوامی کورئیر سروسز، رقم کی منتقلی (فوری کیش سروس اور یو پی یو کآ بین الاقوامی مالیاتی نظام)۔

غیر مراسلاتی خدمات میں،گروپ حکومتی ایجنسیوں اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے اشتراک سے نہایت اہم کمیونٹی سروسز پیش کرتا ہے۔اس کے پورٹ فولیو میں حکومتی خدمات، یوٹیلیٹی بل ادائیگی کی خدمات، مالیاتی خدمات،سفری خدمات شامل ہیں۔

 یہ گروپ کمپنیوں کو ان کے تشہیری حل کے لۓ ایک منفرد خدمت بھی پیش کرتا ہے جس میں ڈاک اور اشتہاری ٹکٹوں کے ذریعے تشہیر شامل ہیں-

 

1۔ وال سٹریٹ ایکسچینج سنٹر (ڈبلیو ایس ای سی)

وال سٹریٹ،(امارات پوسٹ گروپ کا سو فیصد مالکانہ حقوق والا ایک رکن)1982 سے خطّے میں غیر ملکی زر مبادلہ، رقم کی منتقلی اور متعلقہ خدمات مہیا کرتا رہا ہے۔

وال سٹریٹ گروپ:

• وال سٹریٹ ایکسچینج ایل ایل سی ۔ یو اے ای

• وال سٹریٹ فوریکس لمیٹڈ۔ لندن، یوکے

• وال سٹریٹ لمیٹڈ ۔ ہانگ کانگ

• فوری نقدی ۔ ڈی اے ایف زیڈ اے، یو اے ای

ہماری مسلسل ترقی نے ہمیں اس قابل بنا دیا ہے کہ ہم دنیا بھر میں اپنا نیٹ ورک قائم کریں جس میں یو کے، یو اے ای اور ہانگ کانگ میں دفاتر شامل ہیں۔آج ہماری شاخوں کا جال ان علاقوں میں پھیلا ہوا ہے جب کہ اپنے ایجنٹ اور شراکت دار بینکوں کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان میں ہم مستقل ترقی کر رہے ہیں-

 

2۔ مرکز برائے برقی دستاویزات (ای ڈی سی)

مرکز برائے برقی دستاویزات (ای ڈی سی)،امارات پوسٹ گروپ اور اے بی بی اے الیکٹرانک کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ، ایک وقف شدہسہولت ہے جو بڑی کمپنیوں کی چھپائی اور ڈاک کی ترسیل کی متعدّد ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

ای ڈی سی کے گاہکوں میں معروف مالیاتی ادارے،لائلٹی پروگرام اور یوٹیلیٹی کمپنیاں شامل ہیں جواس کے ہائی ٹیک ون سٹاپ شاپ تصورکو استعمال کرتے ہیں- جو چھپائی سے لے کر لفافے میں بند کرنے اور ڈاک کی ترسیل کے پورے سلسلے کو محفوظ طریقے سے خود کار بناتا ہے۔یہ اپنے صدر دفتر سے کام کرتا ھے جوکہ کرامہ پوسٹ آفس کی عمارت میں واقع ہے۔ اس کی ایک شاخ ابو ظہبی میں بھی ہے۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ