امارات پوسٹ گروپ اور یونیورسل پوسٹل یونین

متحدہ عرب امارات 1973 سے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کا رکن رہا ہے۔یو پی یو کے اکتوبر 2012 میں دوحہ میں ہونے والے پچیسویں اجتماع میں یو اے ای کو یو پی یو کے چالیس رکنی پوسٹل آپریشن کونسل (پی او سی) میں منتخب کیا گیا۔

 امارات پوسٹ گروپ کے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر نے قریبی پوسٹل کارپوریشنز کے لیے یو پی یو کے تربیتی پروگرام کروانے کی منظوری یو پی یو سے حاصل کر لی ہے۔2006 میں دبئی میں ہونے والی اپنی تین روزہ حکمتِ عملی کانفرنس کی میزبانی کے لئے یو پی یو نے امارات پوسٹ گروپ کو منتخب کیا۔یہ پہلا موقع تھا جب یہ تقریب پہلی مرتبہ یو پی یو کے صدر دفترسے باہر منعقد کی گئ تھی۔

امارات پوسٹ گروپ یو پی یو کے کئی اقدامات اور منصوبوں کو بھرپور طریقے سے مدد فراہم کر رہا ہے جن میں رقم کی منتقلی کا آئی ایف ایس نظام بھی شامل ہے جو کہ مراسلاتی نظام کے ذریعے محفوظ منتقلی کو یقینی بناتا ھے


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ