امارات پوسٹ گروپ (ای پی جی) پورٹل میں خوش آمدید

امارت پوسٹ گروپ دو ماتحت کمپنیوں، وال سٹریٹ ایکسچینج اور مرکز براۓ برقی دستاویزات اور دو عاملاتی اکائیاں امارات پوسٹ اور ایمپوسٹ کو چلاتا اور ہدایات فراہم کرتا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کی خاطر یہ ماتحت کمپنیاں اور اکائیاں منظور شدۃ انتظامی ساخت اور واضح پالیسیوں کے ذریعے ایک گروپ کے زیر نگرانی کام کرتے ہیں۔

ای پی جی ہر ماتحت کمپنی اور اکائی کو اس کے مکمّل اختیار کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دیتا ہے،اور سرمایہ کاری کے منصوبوں اور کئی کاروباری سرگرمیوں کی بجا آوری کی نگرانی کرتا ہے۔

ای پی جی ماتحت کمپنیوں اور اکائیوں کی پیش کردہ بہت سی مراسلاتی اور غیر مراسلاتی خدمات کا معیار بہتر بنانے کی ذمّہ دار ہے۔اس نصب العین کے حصول کے لئے ہم نے بہت سے واضح معیارات، اہداف اور مقاصد بنائے ہیں جو ملازم کی پیداواری صلاحیت اور صارف کے بہترین اطمینان پر توجہ دیتے ہیں۔

اپنے پورٹل کو ایک نیا روپ دینے اور اسے استعمال میں آسان بنانے پر ہم خوش ہیں،یہ امر ای پی جی کے اپنے لئے اور اپنی ماتحت کمپنیوں اور اکائیوں کے لئے قائم کردہ اعلیٰ معیارات کی عکاسی کرتا ہے۔اس پورٹل میں بہت سی منصوبہ بندی اور جدّت شامل عمل ہے۔

اپنے تمام صارفین اور آن لائن وزیٹرز سے ہماری عرض ہے کہ وہ پورٹل کی اہم خصوصیات کو براؤز کریں اور ہماری برقی خدمات کو استعمال کرنا شروع کریں۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہم اپنی آن لائن سہولیات کومسلسل بہتر بنا رہے ہیں اور آپ آنے والے مہینوں میں اس پورٹل پر مزید بہتر اضافے دیکھیں گے۔

 

فہد عیسیٰ الحوسني

قائم مقام سی ای او امارات پوسٹ گروپ


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ