یو اے ای مراسلاتی خدمات ٹائم لائن

19 اگست 1909 کو امارات دبئی میں پہلی مراسلاتی ایجنسی کا آغاز ہوا جو انڈین پوسٹ آفس سروسز سے ملحقہ تھی اور اسی کے زیر نگرانی تھی.

07 اکتوبر 1932 کو شارجہ ائیر پورٹ کے ذریعے دبئی کی ایک مراسلاتی سروس سے پہلا خط ارسال کیا گیا۔

یکم اپریل 1942 کو یہ ایجنسی تمام بنیادی خدمات مہیا کرنے والا مربوط ڈاک خانہ بن گئی۔

15 اکتوبر 1947 کو ڈاک خانے کا انتظام پاکستانی انتظامیہ کے زیر نگرانی آ گیا۔

یکم اپریل 1948 کو پاکستان اور بھارت کی آزادی کے بعد دبئی مراسلاتی انتظامیہ برطانوی انتظامیہ کو منتقل کر دی گئی.

سات جنوری 1961 کو دبئی میں ٹروشل اسٹیٹس کی ٹکٹوں کے پہلے مجموعے کا اجراء ہوا.

1963-1964 میں ابو ظہبی،شارجہ‎،عجمان،اُمّ القيوين،راس الخیمہ اور فجائرہ کی امارات میں ڈاک خانوں کا آغاز.

یکم اگست 1972 کو وزارتِ اطلاعات کے تحت مراسلاتی خدمات کے جنرل ڈائیریکٹریٹ کا قیام.

یکم جنوری 1973 کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نام کی حامل عام ٹکٹوں کے پہلے مجموعے کا اجراء.

تیس مارچ 1973 کو متحدہ عرب امارات نے یونیورسل پوسٹل یونین میں شمولیت کی.

یکم اپریل 1985 کو جنرل پوسٹل اتھارٹی کا قیام ہوا.

انتیس مئی 2001 کو وفاق کا امارات پوسٹل اسٹیبلشمنٹ (امارات پوسٹ) کے قیام کا جاری کردہ حکم.

سولہ ستمبر 2007 کو امارات پوسٹ گروپ کا قیام،جس کے انعقاد کے ساتھ امارات پوسٹ،گروپ میں ذیلی حیثیت اختیار کر گیا.

2013 میں "امارات پوسٹ گروپ" کا آزاد بجٹ اور بحالی کا اختیار رکھنے کی قانونی موجودگی اور صلاحیت کے لئے 2013 کے وفاقی قانون نمبر ۔3 کا اجراء۔اور امارات پوسٹ اور ایمپوسٹ دونوں کا گروپ کے عاملاتی اکائی کے ایک حصے کے طور پر انضمام.


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ