رازداری پالیسی

 

امارات پوسٹ گروپ ویب سائٹ کا دورہ کرنے اور ہماری رازداری پالیسی ملاحظہ فرمانے پر آپ کا شکریہ۔ ہماری پالیسی کا مقصد آپ کو ایسی معلومات  کے بارے میں مطلع کرنا ہے جو ہم اُس وقت لیتے ہیں جب آپ ہماری ویب سائٹ کا دورہ کرتے ہیں، جیسا کہ ہم ان معلومات کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں، کیا ہم دوسرے کے سامنے اسے افشاں کرتے ہیں اور ہمارے معلومات کے استعمال کے متعلق آپ کی ترجیحات کیا ہیں۔

جب آپ ہماری ویب سائٹ کا دورہ کرتے ہیں تو جب تک آپ ہمیں اپنی ذاتی معلومات دینا پسند نہیں کریں گے،ہم آپ کے بارے میں معلومات محفوظ نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ کے استعمال سے امارات پوسٹ کو صارفین  کی جانب سے مہیا کی جانے والی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا اور اسے کسی تیسرے فریق کے سامنے ظاہر نہیں کیا جائے گا جب تک کہ قانون اس کی اجازت نہ دے۔ ہم آپ کے متعلق کوئی ذاتی معلومات اکٹھی نہیں کرتے جب تک کہ آپ از خود ایسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیتے جس کے لئے معلومات درکار ہوں(جیسے خفیہ معلومات دینا،ای میل بھیجنا،جائزے میں حصّہ لینا،وغیرہ)۔

یہ رازداری پالیسی امارت پوسٹ گروپ ویب سائٹ کے لئے ہے (تمام صفحات جو www.epg.gov.ae سے شروع ہوتے ہیں)۔

 

از خود اکٹھی اور محفوظ ہونے والی معلومات

اگر آپ فقط ویب سائٹ براؤز کرتے ہیں، صفحات پڑھتے ہیں یا معلومات ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو ہم آپ کے دورے کے بارے میں مخصوص معلومات خود بخود جمع اور  محفوظ کر لیں گے۔ یہ معلومات آپ کو ذاتی طور پر جاننے کے لئے نہیں ہوتی۔ ہم خود کار طریقے سے آپ کے دورے کے متعلق مندرجہ ذیل معلومات اکٹھی اور  محفوظ کرتے ہیں:

 

• ہماری سائٹ کی رسائی کے لئے استعمال کئے جانے والے براؤزر اورآپریٹنگ سسٹم کی قسم

• ہماری سائٹ کی رسائی کرنے کی تاریخ اور وقت 

• آپ کے دورہ کئے جانے والے صفحات

 

ہم یہ معلومات، اپنی سائٹ کو صارف دوست بنانے میں ہماری مدد ۔ ۔ سائٹ پر آنے والے زائرین کی تعداد معلوم کرنے اور ہمارے زائرین کس قسم کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں، کو جاننے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ہم افراد اور ان کے دورہ کے بارے میں معلومات کا تعاقب یا محفوظ نہیں کرتے۔

کریڈٹ کارڈ سے حکومتی تنظیموں کے ساتھ لین دین کے لئے حکومتی نظام جدید ترین حفاظتی حفظِ مراتب استعمال کرتے ہیں تا کہ معلومات اور نظام کو یقینی اور خفیہ بنایا جائے۔

 

آن لائن خدمات کی رسائی

امارات پوسٹ گروپ خدمات کو بہتر بنانے اور انہیں آسان اور قابلِ رسائی بنانے کے لئے مزید آن لائن خدمات کی پیش کش کا اردہ رکھتا ہے۔ اگر امارات پوسٹ گروپکیویب سائٹ کے دورے کے دوران آپ خدمات (مثلاً آن لائن ٹریفک جرمانے کی ادائیگی) تک رسائی کرتے ہیں تو ہم اس خدم ت،جس تک آپ رسائی کر رہے ہیں، کی براہ راست متعلقہ اضافی معلومات کو اکٹھا کر لیں گے۔ ہم مطلوبہ معلومات کو صرف سروس چلانے کے لئے درکار معلومات تک محدود رکھیں گے۔ ہم آپ کی اجازت کے بغیر ان معلومات کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔

  

اگر آپ ہمیں ذاتی معلومات بھیجتے ہیں۔

اگر آپ ای۔ میل بھیج کر یا ایک فارم پُر کر کے ہماری ویب سائٹ کے ذریعے ہمیں اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم ان معلومات کو آپ کے پیغام کے جواب میں   اور آپ کی مطلوبہ معلومات بھیجنے میں مدد کے لئے استعمال کریں گے۔ اگر آپ ہماری ویب سائٹ کے ذریعے اپنا خلاصۂ تجربات (ریزیومے) جمع کراتے ہیں تو ہم آپ کی ذاتی شناختی معلومات کو صرف ملازمت کے لئے دی جانے والی درخواست کے لحاظ سے ہی استعمال کریں گے۔ ہم کسی بھی اور مقصد کے لئے ذاتی معلومات اکٹھی نہیں کرتے۔ آپ کی مہیا کردہ انفارمیشن کسی بھی نجی تنظیم یا نجی افراد کو نہیں دی جاتی۔ امارات پوسٹ گروپ تجارتی خرید و فروخت  کے مقصد کے لیےمعلومات اکٹھی یا استعمال نہیں کرتا۔

 

کُکیز کا استعمال

اپنے زاِئرین کی بہتر خدمت کے لئے ہم کُکیز کا استعمال بروئے کار لاتے ہیں تا کہ امارات پوسٹ گروپ کی ویب سائٹ کے ساتھ آپ کے براؤزنگ کے تجربے کو مختص کیا جا سکے۔ کُکیز سادہ متن فائلز ہوتی ہیں جو آپ کے ویب براؤزر سے آپ کے کمپیوٹر پر محفوظ ہوتی ہیں۔ وہ سائٹ زائرین کے درمیان فرق کرنے کا ایک طریقہ فراہم کرتی ہیں۔

 جب آپ اس ویب سائٹ کو استعمال کر رہے ہوں تو آپ کے کمپیوٹر پر بننے والی کُکیز  میں ذاتی طور پر شناخت کرنے کی معلومات نہیں ہوتی اور یہ آپ کی رازداری یا سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ آپ اپنے کمپیوٹر سے ویب براؤزر سافٹ وئیر استعمال کر کے  کُکیز  کو مسترد یا کُکیز فائلز کو حذف کر سکتے ہیں۔

  

سلامتی

امارات پوسٹ گروپ نے اس ویب سائٹ کے تخلیق کار اور مینیجر کی حیثیت سے مواصلات اور کمپیوٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کی سالمیت سمیت حفاظت کے لئے کئی اقدامات اٹھائے بشمول لیکن تصدیق، نگرانی، آڈیٹنگ اور خفیہ کاری تک محدود نہیں ہے- اس ویب سائٹ کےنمونے،عمل درآمد اور روز مرّہ عملیات میں حفاظتی اقدامات ضم کیے گئے ہیں جو برقی مواد اور معلومات کی برقی ترسیل کے لئے ہماری مسلسل ذمہ داری کا حصہ ہیں۔

  

اس رازداری بیان میں تبدیلیاں

امارات پوسٹ گروپ اس رازداری بیان میں ترمیم کا حق محفوظ رکھتا ہے؛ اس لئے آپ کو نصیحت ہے کہ آپ وقتاً فوقتاً اس پر نظر ثانی کریں۔ اگر ہم اس پالیسی کے مواد میں کوئی تبدیلی کرتے ہیں تو ہم آپ کو ای میل کے ذریعے یا اپنے ابتدائی صفحے پر نوٹس کے ذریعے مطلع کر دیں گے۔

 

ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ کے پاس ہماری رازداری پالیسی کے متعلق کوئی سوالات یا تجاویز ہیں،براہ مہربانی webmaster@epg.gov.ae پر ہم سے رابطہ کریں۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ