افرادی منشور

 

امارات پوسٹ گروپ خدمات کی فراہمی میں امتیاز حاصل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے جو نہ صرف آپ کے لئے باعثِ اطمینان ہو بلکہ آپ کی توقّعات سے بڑھ کر ہو۔ 

 

آپ کے ساتھ ہمارا عہد

  • ہم آپ کے ساتھ شائستگی،احترام اور مسکراہٹ سے پیش آئیں گے۔
  • آپ اعلیٰ معیار کی اور عمدہ خدمت پائیں گے۔
  • ہم پیشہ وارانہ طور پر اور اپنی بہترین قابلیت سے آپ کی ضرورتوں کو پورا کریں گے۔
  • ہم ایک مدد گار اور باخبر ٹیم کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کریں گے، جو آپ کے سوالات کو سمجھنے اور ان کے جوابات دینے کے قابل ہو۔
  • ہم آپ کو ہر خدمت کے لئے سروس کی مطلوبات، حقیقت پسندانہ توقّعات اور تکمیلی اوقات فراہم کریں گے۔
  • آپ کی بات کو فوراً سے سنا جائے گا۔
  • ہم ایک سروس کی آسان ترین اور انتہائی تسلی بخش تکمیل کے لئے مطلوبہ مرحلوں کی تعداد کو کم کریں گے۔
  • ہم آپ کو درست اطلاعات اور غلطی سے پاک سروس فراہم کریں گے
  • ہم آپ کو سروس کثیر ذرائع سے مہیا کریں گے اور یقین دلائیں گے کہ ہم جس حد تک ممکن ہو، آپ کی سہولت کے مطابق خدمت بجا لاتے رہیں گے۔
  • ہم آپ کی بہتر خدمت کے لئے آپ کی جوابی رائے اور تجاویز کا خیر مقدم کرتے رہیں گے۔

 

آپ کا ہم سے عہد

  • آپ اپنی خدمت کے لئے وقف عملے کے اراکین کی کوششوں کو داد دیں اور ان کے ساتھ باہمی احترام کا سلوک کریں۔
  • جب آپ سے درخواست کی جائے تو شناختی دستاویزات فراہم کریں۔
  • ایک سروس کو مکمل کرنے کے لئے مطلوبہ اہم دستاویزات فراہم کریں۔
  • مہیا کی جانے والی معلومات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لئے یا کسی غلطی کی صورت میں ہمیں فوراً مطلع کریں۔
  • کسی بھی قسم کی تبدیلیوں کے بارے میں جو خدمات کی فراہمی کو اثر انداز کر سکتی ہوں، آپ ہمیں فوراً اطلاع دیں۔
  • عملے کے سوالات کا بروقت جواب دیں تا کہ بر وقت خدمت اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔

 

کسٹمر کی جوابی رائےاور تجویز

"ہم اپنےگاہکوں کے اطمینان کے لئے اور اُن کی توقعات بڑھانے کے لئے انفرادی منشور کی پیروی کرتے ہوئے حد سے زیادہ محنت کریں گے"۔

امارات پوسٹ گروپ کے قائم مقام صدر فہد الحوسنی

 


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ