امارات فئلاٹیلی کلب میں خوش آمدید

 

ٹکٹیں اکثر "قوموں کے تعارفی کارڈ" کے طور پر بیان کی جاتی رہی ہیں ۔ کئی طرح سے وہ اپنے ممالک کی تاریخ کی عکاسی کرتی ہیں،دور دراز جگہوں کے سفر کا احساس دلاتی ہیں،اجنبی قدرتی مناظر کا نقش ہوتی ہیں اور بہت سی نسلوں کے رسم و رواج کے بارے میں بتاتی ہیں۔ ٹکٹوں کے بہت سے نمونے نامور لوگوں کے بارے میں بتاتے ہیں،تاریخی واقعات اور سائنسی ترقی کی معلومات دیتے ہیں اور بسا اوقات ہمیں آرٹ اور فن تعمیر کے بارے میں بتاتے ہیں۔

 یو اے ای کی ٹکٹیںکئی اہم موضوعات جیسے ورثہ، ثقافت، ماحولیاتی تحفّظ، بحری اور جنگلی حیات، کھیل اور بہت سے دیگر قومی و بین الاقوامی واقعات کا نقشہ کھینچتی ہیں۔

ٹکٹیں جمع کرنا بڑوں اور بچوں دونوں کے لئے یکساں طور پر دلکش اور تعلیمی مشغلہ ہے۔امارات پوسٹ یو اے ای میں ٹکٹیں جمع کرنے والوں کے لئے خاص خدمات فراہم کرتا ہے۔

 

ٹکٹیں کس طرح جمع کی جائیں؟

ٹکٹیں جمع کرنے کے کوئی معیّن اصول نہیں ہیں-آپ کسی خاص ملک سے ٹکٹیں جمع کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ متبادل طور پر،آپ ایک خاص موضوع جیسا کہ فٹ بال یا نایاب جانور جیسے موضوع پر ٹکٹیں جمع کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ یاد رکھنے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹکٹیں جمع کرنا صرف ایک شغل ہونا چاہیے۔

بہت سی ایسی کتابیں اور ویب سائٹس موجود ہیں جو ٹکٹ جمع کرنے کے مشغلے کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرتی ہیں۔ ٹکٹ جمع کرنے کی تاریخ جاننے، اس کی اصطلاحات کو سمجھنے، اپنے دریافت کردہ مشغلے میں درکار کارآمد ذرائع کا فیصلہ کرنے اور یہ معلوم کرنے کے لیے کہ ایک ٹکٹ کی اہمیت اس کی صورت حال اور اس کی نایابی  سے کس طرح بدل سکتی ہے، آپ جتنا پڑھ سکتے ہیں پڑھیں۔

 

رکن کیسے بنا جائے

  • اس ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جانے والا ایک  درخواست فارم پُر کریں
  • اس پر دستخط کریں اور اپنی رقم کی ادائیگی کے ساتھ اسے سٹیمپ کلب کو واپس کریں
  • پھر آپ کی جمع کرائی گئی رقم کے مطابق ٹکٹیں بغیر کسی اجرت کے دنیا میں کہیں بھی آپ کے گھر مفت اندراج شدہ ڈاک کے ذریعے بھیج دی جائیں گی۔
  • آپ کم یا زیادہ جتنی چاہیں ٹکٹیں آرڈر کر سکتے ہیں، آرڈر کی مقرر کردہ کم از کم تعداد لاگو نہیں ہوتی۔
  • دس درہم یا اس سے کم کی واپسی ٹکٹوں کی صورت میں کی جائے گی

  

رکنیت کے کیا فوائد ہیں؟

  • سٹیمپ کلب کے بارے میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ خریدی جانے والی اشیاء کی صرف اصل قیمت ہی ادا کرتے ہیں۔اشیاء کی وصولی اور ڈاک کا محصول بالکل مفت ہے۔
  • اگر آپ اپنے آرڈر کی گئی ٹکٹوں سے مطمئن نہیں ہیں تو آپ تیس دن کے اندر اندر انہیں ہمیں واپس کر سکتے ہیں، ہمیں بتائیں کہ اس کے بدلے میں آپ کو کون سی ٹکٹیں پسند ہیں اور ہم آپ کی مطلوبہ متبادل ٹکٹیں فوراً بھیج دیں گے۔
  • آپ کسی بھی وقت اپنی رکنیت منسوخ کر سکتے ہیں۔
  • بڑی رقوم کی واپسی بذریعہ چیک کی جائے گی۔

 

فئلاٹیلک سنٹر کہاں واقع ہیں؟

  • ابو ظہبی مرکزی ڈاک خانہ
  • دبئی مرکزی ڈاک خانہ
  • دبئی بین الاقوامی ائیر پورٹ ٹرانزٹ لاؤنج کاؤنٹر
  • دیرہ مین ڈاک خانہ
  • سٹی سینٹر  ڈاک خانہ کاؤنٹر
  • شارجہ مرکزی ڈاک خانہ
  • راس الخیمہ مرکزی ڈاک خانہ
  • الفجائرہ مرکزی ڈاک خانہ

 

ادائیگی کیسے کی جا سکتی ہے؟

ایک مرتبہ جب آپ کا ابتدائی بیعانہ ختم ہو جائے گا تو آپ کو مطلع کیا جائے گا اور پھر آپ جتنا مناسب سمجھیں اپنے اکاؤنٹ میں مزید رقم جمع کرا سکتے ہیں۔آپ نقد رقم، چیک یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

کیش، چیک،بینکاروں کےڈرافٹس اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کی درخواستیں مندرجہ ذیل پتہ پر بھیجی جانی چاہئیں-

 

امارات پوسٹ

شعبۂ ٹکٹ اندوزی

پی۔او بکس 99999

دبئی،یو اے ای

ٹیلی فون: 1250 9714203+

+971 4 2031228: فیکس

ای میل- philatelic@emiratespost.ae

 

براہ مہربانی تمام چیکوں یا بینکاروں کے ڈرافٹس کو رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعے ہمارے کمرشل بینک آف دبئی لمیٹڈ کے اِن لینڈ اکاؤنٹ نمبر  0100000347 اور بین الاقوامی کے لئے  0108004572 پر بھیجیں۔ایک مقررہ زر مبادلہ کی شرح عائد کی گئی ہے(امریکی ڈالر1 - عرب اماراتي درهم  3.65)۔

 

مرکزِٹکٹ اندوزی کے اوقات کار کیا ہیں؟

ٹکٹ اندوزی کے دفاتر مناسب اوقات میں توسیعی اوقاتِ کار کے ساتھ دبئی مرکزی ڈاک خانے، ابوظہبی مرکزی ڈاک خانے اور دبئی بین الاقوامی ائیر پورٹ پر ٹرانزٹ ہال میں کھلے ہیں۔

  • ابو ظہبی مرکزی ڈاک خانہ۔ صبح 07:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک( ہفتہ۔ جمعرات)
  • دبئی مرکزی ڈاک خانہ میں دفترِ ٹکٹ اندوزی۔ صبح 07:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک (ہفتہ۔ جمعرات)
  • دبئی بین الاقوامی ائیر پورٹ پر ٹرانزٹ ہال میں دفترِ ٹکٹ اندوزی،دن میں چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے۔
  • شارجہ مرکزی ڈاک خانہ میں دفترِ ٹکٹ اندوزی۔ صبح 07:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک (ہفتہ۔ جمعرات)
  • فجائرہ مرکزی ڈاک خانہ۔ صبح 08:00 سے  (ہفتہ۔ جمعرات)دوپہر 2.00 بجے تک
  • راس الخیمہ مرکزی ڈاک خانہ۔ صبح 08:00 سے  (ہفتہ۔جمعرات)دوپہر 2.00 بجے تک

 

امارات سٹیمپ کلب کے درجے کیا ہیں؟

ٹکٹیں اکثر "قوموں کے تعارفی کارڈ" کے طور پر بیان کی جاتی رہی ہیں ۔ کئی طرح سے وہ اپنے ممالک کی تاریخ کی عکاسی کرتی ہیں،دور دراز جگہوں کے سفر کا احساس دلاتی ہیں،اجنبی قدرتی مناظر کا نقش ہوتی ہیں اور بہت سی نسلوں کے رسم و رواج کے بارے میں بتاتی ہیں۔

بہت سے ایسے درجے ہیں جن میں آپ سبسکرائب کر سکتے ہیں۔

  1. عمومی ٹکٹیں

عمومی ٹکٹوں کو مراسلاتی خدمات کی فیس کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔انھیں بڑی تعداد میں چھاپا جاتا ہے اور یہ ڈاک خانوں اور مراسلاتی ایجنسیوں میں دستیاب ہوتی ہیں۔

  1. یاد گاری/خاص ٹکٹیں

ان ٹکٹوں کا اجراء مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کسی خاص  تقریب اور خصوصی مواقع کو یادگار بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔یہ ٹکٹیں محدود تعداد میں چھاپی جاتی ہیں اور صرف محدود دورانیے کے لیےہی دستیاب ہوتی ہیں ۔انھیں ڈاک خانوں اور شعبہَ   ٹکٹ اندوزی میں فروخت کیا جاتا ہے-

 

دیگر اجراء کیا ہیں؟

  1. ڈاک ٹکٹ کے اجراء پر پہلا مہر کردہ لفافہ

یہ جاری کیا گیا ایک لفافہہوتا ہے جس پر تصویروں والی ٹکٹیں اور یادگاری اوراق بنے ہوتے ہیں اور اس کی تنسیخ ایک خاص قسم کی تنسیخی مہر سے کی جاتی ہے۔ یہ اجراء کے پہلے دن جاری کیا جاتا ہے۔

  1. ڈاک ٹکٹ کتابچہ

پرکشش جلد والی ایک کتابچہ جس میں ٹکٹوں کا ایک سیٹ ہوتا ہے-

  1. سالانہ ڈاک ٹکٹ بنڈل

یہ ٹکٹوں کا ایک مجموعہ ہوتا ہے جو سال میں ایک کتابی شکل میں جاری کیا جاتا ہے،جو اسے ایک قیمتی اور پرکشش تحفہ بناتا ہے۔ اور یہ ٹکٹ اندوزی کی خدمات فراہم کرنے والےدفاتر میں دستیاب ہے۔

  1. یادگاری ورق

یہ محدود تعداد میں خصوصی اور یادگاری موضوعات کے لئے جاری کیا جاتا ہے اور شعبہَ ٹکٹ اندوزی میں دستیاب ہوتا ہے ۔

  1. ٹکٹیں جمع کرنے والوں کے لئے سامان کتابت

ٹکٹ اندوزوں کو سامانِ کتابت فراہم کیا جاتا ہے جس میں ڈاک ٹکٹیں، چمٹے،مکبر شیشے،مرقعات اور سوراخ دار آلہَ پیمائش شامل ہیں۔ یہ سب شعبہَ ٹکٹ اندوزی میں دستیاب ہیں۔

  1. پوسٹ کارڈز- گریٹنگ کارڈز

محدود تعداد میں خاص موقعوں پر جاری کئے جاتے ہیں۔ یہ شعبہَ ٹکٹ اندوزی میں دستیاب ہیں۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ