لائسنسنگ

لائسنس جاری کرنے والے شعبے کا کیا کردار ہے؟ 

امارات پوسٹ  گروپ میں لائسنس جاری کرنے والا شعبہ یو اے ای میں کورئیر سروسز کا مرکزی سہولت کار ہے۔ یہ تمام کورئیر سروسز کمپنیوں کومندرجہ ذیل شعبوں میں لائسنس جاری کرنے کا ذمّہ دار ہے۔

دستاویزات کی ترسیل

ڈاک کے خطوط کی ترسیل

مختلف قسم کے پیکجز کی ترسیل

 

پوسٹل لائسنس حاصل کرنے کی فیس کتنی ہے؟

 

کم از کم 100,000/- عرب اماراتی درھم

  

نئے کورئیر لائسنس کی درخواست دینے کے لئے کیا درکار ہے؟ 

درخواست فارم

اقرار نامہ اور حلف نامہ

مالک اور حصہ دار کے پاسپورٹ اور اماراتی شناختی کارڈ کی نقل

مقامی خاندانی کتاب کی نقل

اقتصادی شعبے سے جاری کردہ ابتدائی منظوری کی نقل

تجارتی نام کی بکنگ کی نقل

ایسوسی ایشن کی یادداشت کی نقل

لیز معاہدے کی نقل

تجارتی رجسٹریشن اور تجارتی لائسنس کی نقل

نئے لائسنس کی فیس: 100,000- عرب اماراتی درھم

 

کورئیر لائسنس کی تجدید کے لئے کون سی دستاویزات درکار ہیں؟

درخواست فارم

اقرار نامہ اور حلف نامہ

مالک اور حصہ دار کے پاسپورٹ اور اماراتی شناختی کارڈ کی نقل

مقامی خاندانی کتاب کی نقل

پوسٹل لائسنس (مرکزی شاخ) اور شاخوں کی نقل

تجارتی رجسٹریشن اور تجارتی لائسنس کی نقل

ایسوسی ایشن کی یادداشت کی نقل

لیز معاہدے کی نقل

تجدیدی فیس: 100,000- عرب اماراتی درھم

  

نئی شاخیں کھولنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

مالک اور حصہ دار کے پاسپورٹ اور اماراتی شناختی کارڈ کی نقل

اقتصادی شعبے سے جاری کردہ ابتدائی منظوری کی نقل

لیز معاہدے کی نقل (اگر کوئی ہو)

تجارتی لائسنس (مرکزی شاخ) کی نقل

پوسٹل لائسنس (مرکزی شاخ) کی نقل 

 

کورئیر لائسنس کی تنسیخ کے لئے کیا درکار ہے؟

مالک اور حصہ دار کے پاسپورٹ اور اماراتی شناختی کارڈ کی نقل

تجارتی لائسنس (مرکزی شاخ) کی نقل

پوسٹل لائسنس  کی نقل (مرکزی شاخ)

 

انسانی وسائل

 

مجھے ای پی جی کے لئے کام کیوں کرنا چاہیے؟

ای پی جی میں شمولیت کا مطلب مراسلاتی خدمات میں عالمی رہنما کے ساتھ شامل ہونا ہے۔ ای پی جی اپنے ملازمین کے لئے اعلی درجے کی تربیت اور روز گار کے کئی مواقع فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں ہم ملازمین کے لئے کام کا ایک دلچسپ اور مسابقتی ماحول دیتے ہیں تاکہ وہ کامیاب اور نمایاں ہو سکیں۔

 

ای پی جی میں کام کرنے کا ماحول کیسا ہے؟

کسی بھی ای پی جی پیشہ ور سے یہ سوال پوچھیں تو آپ کو ایک ہی موضوع پر مختلف (جواب) سننے کو ملے گا۔ آپ کو جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ ہم سب ایک متحرک اور دلچسپ عالمگیر ماحول میں کام کرتے ہیں۔ ہمارے کسی بھی کاروباری دائرہ کار میں آپ کو ذہین، محنتی اور پڑھے لکھے لوگوں کا آمیزہ ملے گا۔ ہمارا برتاؤ دوستانہ ہے، مگر ہم مقابلہ کرنا پسند کرتے ہیں۔ ہمارا برتاؤ بے تکلفانہ ہے اور ہم ایک دوسرے کی عزّت کرتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم دنیا کے ایک بڑے مراسلاتی ادارے کے لئے کام کرتے ہیں، اور اس کے معیار پر پورا اترنے کے لئے ہم ہر روز ایک دوسرے کو اور خود کو چیلنج کرتے ہیں۔

  

ای پی جی میں مجھے کس طرح درخواست دینی ہے؟

تمام درخواست دہندگان کو درخواست دینے کا ہمارا آن لائن طریقہ اپنانا چاہئیے کیوں کہ یہ آپ کے ساتھ رابطے میں ہماری مدد کرتا ہے اور ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہم دیگر مواقع آپ تک پہنچا سکیں۔

 

مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ مجھے منتخب کیا گیا ہے؟

 منتخب کیے گئے امیدواران انتخاب اور تازہ معلومات سے متعلق ایک ای میل وصول کریں گے۔ اس دوران تفصیلات کو آن لائن چیک کیا جا سکتا ہے۔

 

کیا ای پی جی میں ملازمت کے لئے ایک مناسب امیدوار ہے؟

 ہمارے ملازمین ذہین، محنتی اور مصروفِ کار ہیں۔ ہمیں ان امیدواران کی تلاش ہے جو خود اعتماد ہیں اور کام کے لئے آمادہ ہیں اور حقیقی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے قابل ہیں۔ ہمیں ان قابل اور ذہین افراد کی ضرورت ہے جو بہت زیادہ سوچتے اور منصوبہ بندی کرتے ہیں؛ جلد جواب مہیا کرتے ہیں اور کام کی تکمیل کرتے ہیں؛ اور اپنی مہارتوں کو لچکدار، عالمی رجحان رکھنے والی ٹیموں میں بروئے کار لاتے ہیں اور ان کی ترویج کرتے ہیں۔

 

 ملازمت حاصل کرنے کے میرے کتنے امکان ہیں؟

تمام امیدواران کو ان کے پچھلے تجربے اور تعلیمی اہلیت کی بناء پر محتاط انداز سے پرکھا جاتا ہے تاکہ یہ بات یقینی ہو کہ صحیح فرد کو مناسب عہدے پر رکھا گیا ہے۔ 

 

کیا آن لائن رجسٹریشن کے وقت مجھے پاسپورٹ کی نقل، سرٹیفیکیٹ اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی ضرورت ہے؟

نہیں، درکار نہیں ہیں۔ آن لائن درخواست فارم کو مکمل کریں اور ورڈ فارمیٹ میں اپنا سی وی ساتھ لگائیں۔ اگر آپ کو انٹرویو کے لئے بلایا جائے تو براہ مہربانی متعلقہ اصل دستاویزات اور ان کی نقول ہمراہ لائیں۔

 

 اگر میں نے ملازمت کے حصول کے لئے ایک درخواست دی ہو اور مجھے انٹرویو کے لئے نہ بلایا گیا ہو تو کیا مجھ سے رابطہ کیا جائے گا؟

 اگر آپ نے ایک خاص ملازمت کے حصول کے لئے درخواست دی تھی اور یہ آپ کے پروفائل سے مطابقت رکھتی ہو تو آپ سے رابطہ کیا جائے گا۔ اگر ایسا نہیں ہے تو آپ کا سی وی ڈیٹا بیس میں محفوظ ہو جائے گا اور دیگر مواقع کے لئے اس کی جانچ کی جائے گی۔

  

آپ مجھے ای پی جی کے انٹرویو کے طریقہ کار کے بارے میں کیا بتا سکتے ہیں؟

 ای پی جی کے انٹرویو کا طریقہ کار مخفی مہارتوں کی شناخت کے لئے بنایا گیا ہے۔ ہمارا انٹرویو کافی حد تک آپ کی کامیابیوں،اہداف اور دلچسپیوں پر ایک بحث ہوتا ہے۔ کیمپس انٹرویو تیس سے پنتالیس منٹ کا ہوتا ہے اور یہ آپ کی تعلیم اور پرانی ملازمت کی تفصیل (اگر کوئی ہوئی) کا جائزہ ہو گا۔ یہ آپ پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ کیمپس میں ابتدائی چھان بین کے بعد انٹرویو کرنے والا ادارے کے ارکان کے ساتھ مل کر طے کرے گا کہ آیا امیدواروں کو گروپ کے انٹرویوز کے دوسرے راؤنڈ کے لئے دعوت دی جائے گی۔

  

آپ لوگوں کا انتخاب کیسے کرتے ہیں؟

 لوگوں کا انتخاب انٹرویو اور/ یا تشخیصی ٹیسٹ کے ایک سلسلے سے گزر کر کیا جاتا ہے۔ ان کا انعقاد  بھرتی کے ماہرین اور بزنس کے اس شعبے کے تربیت یافتہ مینیجرز کے ذریعے کیا جاتا یے جس میں آپ درخواست دے رہے ہوں۔ 

آپ کیسے جانچیں گے کہ میں موزوں امیدوار ہوں؟

 آپ کی سی وی کی ابتدائی جانچ جس میں آپ کا تجربہ اور تعلیمی قابلیتیں شامل ہیں کے علاوہ ، جب ہم آپ سے ملیں گے تو اس پوزیشن کے لئے درکار آپ کی تکنیکی اور کرداری (ذاتی و باہمی) قابلیتوں کو جانچیں گے۔

  

میں انٹرویو کے بعد جواب کی امید کب کر سکتا ہوں؟

 آپ کو انٹرویو/جانچ کے لئے حاضر ہونے کے دو سے تین ہفتوں کے اندر رائے دے دی جائے گی۔ منتخب امیدواروں کو فون کال کی جائے گی جب کہ دیگر معذرت کا خط وصول کریں گے۔

 

میں نوکری کی اہم ذمہ داریوں کا پتہ کہاں سے لوں؟

 نوکری کی اہم ذمہ داریوں کی تفصیل نوکری کے کوائف، جو کہ ہمارے کیرئیر پورٹل پر نوکری کے اشتہار سے منسلک ہوتے ہیں، پر ملتی ہے۔

  

اگر ای پی جی مجھ سے استعفیٰ لینا چاہے تو مجھے کب استعفیٰ دینا چاہیے یا میں کب استعفیٰ دے سکتا ہوں؟

 ہم آپ کو تجویز کرتے ہیں کہ آپ اس وقت استعفیٰ دیں جب آپ نے پیشکش (آفر) اور معاہدے (کنٹریکٹ) پر دستخط کیے ہوں،ایک بار آپ ہمارے ساتھ نوکری سے قبل کی شرائط (پولیس کلئیرنس اور میڈیکل رپورٹس) کو مکمل کر لیں تو جیسے ہی یہ مکمل ہوں گی ہم آپ کو مطلع کریں گے۔

  

کیا آپ ان امیدواران کا سی وی برقرار رکھیں گے جنہوں نے ایک مرتبہ آپ کے ڈیٹا بیس میں درخواست دی ہو، اس صورت میں کہ وہ کسی اور آسامی کے لئے موزوں ہو سکتے ہیں؟

 ہاں،ہم ایک امیدوار کی تفصیلات اپنے ڈیٹا بیس میں رکھتے ہیں۔ اگر کبھی اصل درخواست کے فوراً بعد اسی طرح کی ایک اور آسامی آجائے تو ہم امیدوار سے رابطہ کر سکتے ہیں اگر وہ اس میں دلچسپی رکھتا ہو۔

  

حصولی

 

پری۔کوالیفیکیشن اور رجسٹریشن کیسے کی جاتی ہے؟

 سپلائر کے دستاویزات کی نظر ثانی کی جائے گی،منسلک دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا اور سپلائر کی سر گرمی کی نوعیت کے مطابق درجہ بندی کی جائے گی۔

 

پری۔کوالیفیکیشن اور رجسٹریشن کے لئے کون سے دستاویزات درکار ہیں؟

 پری۔کوالیفیکیشن اور رجسٹریشن فارم پُر کرنا اور سپلائر کی سرگرمی کی نوعیت کے مطابق پندرہ دستاویزات منسلک کرنا۔

 

کیا پری۔کوالیفیکیشن اور رجسٹریشن کے لئے کوئی فیس درکار ہے؟

 پری۔کوالیفیکیشن اور رجسٹریشن کے لئے کوئی فیس درکار نہیں ہے۔

  

گروپ کے ساتھ کمپنی رجسٹریشن کی تصدیق کیسے کی جا سکتی ہے؟

کمپنی کو ایک آفیشیل خط کے ذریعے پری۔کوالیفیکیشن اور رجسٹریشن کے نتیجہ سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس خط میں بتایا جائے گا کہ آیا رجسٹریشن منظور ہوئی کہ نہیں،اور کمپنی کے لئے سپلائر کوڈ مختص کیا جائے گا؛ اگر رجسٹریشن مسترد کردی جاتی ہے تو اس کی وجہ بیان کی جائے گی۔

 

رجسٹریشن اور گروپ کی طرف سے جاری کردہ ٹینڈرز میں شمولیت کے مابین کیا رشتہ ہے؟

 شمولیت کے لئے دعوت نامے صرف ان کمپنیوں کو بھیجے جائیں گے جو گروپ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ