شرائط و ضوابط

 

 امارات پوسٹ گروپ کی ویب سائٹ (www.emiratespost.ae) کے مواد تک رسائی سے آپ اس میں موجود شرائط و ضوابط سے اتفاق کرتے ہیں اور ہماری پرائیویسی پالیسی کو قبول کرتے ہیں: امارات پوسٹ پرائیویسی پالیسی- اگر آپ کو اس پالیسی میں موجود کسی قسم کے شرائط و ضواط سے اختلاف ہو تو براہ مہربانی اس ویب سائٹ کو استعمال نہ کریں۔

 

امارات پوسٹ کی ویب سائٹ وزٹ کر کے آپ مندرجہ ذیل سے اتفاق کرتے ہیں:

  

کاپی رائٹس

 

امارات پوسٹ کاپی رائٹ 2015،جملہ حقوق محفوظ ہیں

 

یہاں واضح طور پر منظور شدہ نہ ہونے والے کوئی بھی حقوق محفوظ ہیں کسی بھی قسم کے کاپی رائٹ مواد کو تقسیم، ڈاؤن لوڈ، تبدیل، دوبارہ استعمال، نقل،دوبارہ بنانا، منتقل، دکھانا، دوبارہ پوسٹ، منتقل، فروغ، بیچنا، شائع کرنا، نشر یا سرکولیٹ یا دیگر طریقے سے استعمال نہیں کیا جا سکتا سوائے اس کے کہ ایسے میٹریل میں یا تو واضح طور بیان کیا گیا ہو یا اس نوٹس میں بغیر اظہار کئے امارات پوسٹ کی تحریری اجازت ہو۔

  

ٹریڈ مارک

  

اس ویب سائٹ کے ذریعے دکھائے جانے والے نشانات یا لو گوز امارات پوسٹ کی حق ملکیت ہیں۔ آپ کو امارات پوسٹ کی اجازت کے بغیر کسی بھی نشان یا لوگو کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے،سوائے قابل اطلاق قانون کی اجازت کے۔

 

 ممکنہ غلطیاں اور درستگیاں

 

امارات پوسٹ ویب سائٹ اور سرورزکے ذریعے سے میسّر یا شامل معلومات،مواد،سافٹ وئیر،مصنوعات اور خدمات (مجموعی طور پر"ڈیٹا") کو ہٹایا جاسکتا ہے اور/ یا اس میں نا درستگیاں یا طباعتی غلطیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ یہاں موجود ڈیٹا میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

 

ضمانتوں (وارنٹیوں) سے دست برداری

 

امارات پوسٹ کے مصنوعات اور خدمات سے متعلقہ ویب سائٹ اور مواد (یا تھرڈ پارٹی معلومات،مصنوعات اور خدمات) کو 'جوں کا توں' مہیا کیا گیا ہے، کسی بھی قسم کی نمائندگی یا تصدیق کے بغیر اور کسی بھی قسم کی وارنٹی خواہ وہ بیان کی گئی ہو یا اشارتاً موجود ہو، بشمول لیکن تسلّی بخش معیار، ایک خاص مقصد کے لئے موزوں ہونے، غیر خلاف ورزی، مطابقت، سیکورٹی اور درستگی  کی وارنٹیوں تک ہی محدود نہیں ہیں۔ اس ویب سائٹ پر معلومات سہولت کے لئے فراہم کی جاتی ہیں جو اس ویب سائٹ پر ہماری پیش کردہ سروس کا ایک حصّہ ہے۔

  

جواب دہی سے دست برداری

 

امارات پوسٹ کسی معاملے میں بھی کسی قسم کے نقصانات کا جواب دہ نہیں ہو گا،  بشمول لیکن جومندرجہ ذیل وجوہات سے ہونے والے بلا واسطہ، اتفاقی، نتیجتاً، خاص، مثالی یا دیگر بالواسطہ نقصانات تک ہی محدود نہیں ہیں:

 

(I) سائٹ کے استعمال، سروس یا مواد استعمال کرنے کی ناقابلیت؛ (II) سائٹ کے ذریعے سے یا اس کی سہولت سے کی گئی کوئی ٹرانزیکشن؛ (III) غلطیوں، بھول چوک کی نسبت سے کیا جانے والا کوئی دعوٰی یا سائٹ، سروس اور/ یا مواد میں دیگر نادرستگیاں؛ (IV) آپ کی ٹرانسمشن یا ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی یا تبدیلی،یا (V) سائٹ،سروس یا مواد سے متعلقہ کوئی بھی دیگر معاملہ چاہے امارات پوسٹ کو ایسے ہرجانے یا نقصانات کے امکانات کی نصیحت کی گئی ہو۔

اگر آپ سائٹ، سروس، مواد یا استعمال کی شرائط سے غیر مطمئن ہیں تو آپ کے لئے واحد اور بلا شرکت غیرے مشورہ ہے کہ آپ سائٹ کا استعمال چھوڑ دیں۔

  

بیرونی ویب سائٹس سے لِنک

 

اس ویب سائٹ پر دیگر تھرڈ پارٹی ویب سائٹس سے لِنک اور معلومات محض آپ کی سہولت کے لئے مہیا کیا گئے ہیں۔ ہم آپ کو واضح طور پر اشارہ دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے کہ آپ  لِنکڈ سائٹ پر جانے کے لئے امارات پوسٹ کی ویب سائٹ کو چھوڑ رہے ہیں لیکن توضیحی اعتبار سے امارات پوسٹ کی ویب سائٹ پر لنک دیگر ایسی ویب سائٹس پر لے جائیں گے جو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں اور آپ اُن ویب سائٹس پر ان کی قابل اطلاق استعمال کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی کے پابند ہو جاتے ہیں۔ ہم کسی بھی لنکڈ سائٹ کے مواد کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ ہم اس بات کی ضمانت  نہیں دے سکتے کہ یہ لنک سارا وقت کام کریں گے اور مربوط صفحات کی دستیابی پر ہمارا  کوئی اختیار نہیں ہے۔ جو زائرین ان معلومات پر بھروسہ کرتے ہیں وہ ایسا اپنی ذاتی ذمہ داری پر کرتے ہیں۔

 

 کوئی غیر قانونی یا ممنوعہ استعمال نہیں

 

امارات پوسٹ ویب سائٹ کے استعمال کی شرط کے طور پر آپ امارات پوسٹ کو ضمانت دیتے ہیں کہ آپ امارات پوسٹ ویب سائٹ کو کسی ایسے مقصد کے لئے استعمال نہیں کریں گے جو غیر قانونی ہو یا جو استعمال اور تنبیہات کی ان شرائط سے ممنوع قرار دیا گیا ہو۔ آپ امارات پوسٹ ویب سائٹ کو کسی ایسے طریقے سے استعمال نہیں کر سکتے جو ویب سائٹ اور سرورز کو نقصان پہنچائے،ناکارہ کر دے،زیر بار کر دے یا خراب کر دے۔ آپ امارات پوسٹ ویب سائٹ یا سرورز کو حاملِ حقوق سے واضح اختیار لئے بغیر اشاعت، پوسٹ، توہین آمیز مواد کی تقسیم یا پھیلاؤ، یا بلحاظ دیگر غیر قانونی مواد یا ایسی معلومات استعمال نہیں کر سکتے جس میں کسی دوسرے کی حق ملکیت کی معلومات ہوں،جس میں تجارتی نشانات، جملۂ حقوق کی معلومات شامل ہیں-

 

رازداری

 

امارات پوسٹ ویب سائٹ، سرورز اور کمپیوٹر سسٹم کی تمام قانونی مقاصد کے لئے نگرانی کی جا سکتی ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ویب سائٹ، سرور اور کمپیوٹر سسٹم چلانے، بلا اجازت رسائی کے خلاف تحفظ میں سہولت دینے اور سلامتی کے طریقوں کی تصدیق کرنے، بقا اور  سلامتی عملیات میں ان کا استعمال قانونی ہے- اس ویب سائٹ، سرور یا کمپیوٹر سسٹم پر رکھی جانے والی یا بھیجی جانے والی تمام معلومات (جن میں بغیر کسی حد کے ذاتی معلومات اور برقی مواصلات شامل ہیں) کی نگرانی امارات پوسٹ سے کی جا سکتی ہے۔ اس ویب سائٹ، سرور یا کمپیوٹر سسٹم کے بلا اجازت استعمال سے آپ پر فوجداری کا مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

 

براہ مہربانی امارات پوسٹ ویب سائٹ رازداری  پالیسی پڑھیں جو امارات پوسٹ ویب سائٹ کے دیگر رازداری  مسائل سے متعلق ہے۔

  

پاس ورڈ  کی حفاظت

 

اگر آپ آن لائن سروسزتک رسائی حاصل کرنے کے لئے امارات پوسٹ سائٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں تو آپ اپنے کمپیوٹر تک رسائی پر پابندی کے لئےاور اپنی ممبر ہونے کی شناخت اور پاس ورڈ کی راز داری کے ذمہ دار ہیں۔ آپ اپنے ممبر ہونے کی شناخت اور پاس ورڈ کے تحت ہونے والی تمام سرگرمیوں کی ذمہ داری قبول کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔

  

وائرس سے تحفظ

 

ہم پروڈکشن کے تمام مراحل پر مواد کی جانچ پڑتال کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرتے ہیں۔ یہ آپ کے لئے ہمیشہ عقل مندی کی بات ہوگی کہ انٹرنیٹ سے تمام مواد ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اینٹی وائرس پروگرام چلائیں۔

 

ہم آپ کے مواد یا آپ کے کمپیوٹر سسٹم کے کسی بھی قسم کے ضرر، خلل یا نقصان جو اس ویب سائٹ سے مواد لیتے وقت ہو سکتا ہے، کی ذمہ داری قبول نہیں کر سکتے۔

 

انتظامی قانون

 

یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات میں متعارف کرایا گیا ہے اور متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق اس کی تنظیم و تشکیل کی جائے گی۔

  

عوامی سوالات کے لئے ہدایت

 

امارات پوسٹ کی ویب سائٹ کی مہیا کردہ خدمات سے متعلق آپ کوئی سوالات پوچھنا چاہیں  توبراہ مہربانی انہیں اس پتہ پر بھیجیں:

 

امارات پوسٹ گروپ۔ صدر دفتر - مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ

امارات پوسٹ

دبئی

متحدہ عرب امارات

 

 ترامیم

 

امارات پوسٹ کسی بھی وقت اس معاہدے میں ردّوبدل یا ترمیم کر سکتا ہے یا نئی شرائط لاگو کر سکتا ہے۔ ایسی تنبیہات کے بعد آپکی جانب سے ویب سائٹ کا کوئی بھی استعمال یہ تصور کیا جائے گا کہ آپ نے ایسی تبدیلیوں، ترامیم یا نئی شرائط کو قبول کر لیا ہے۔ آپ ان شرائط وضوابط اور تنبیہات کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے ذمہ دار ہیں۔


شارك برأيك
X
صوت العميل
لائیو چیٹ