MEDIA CENTER

امارات پوسٹ گروپ کی جانب سے ہفتہ جدت طرازی کی سرگرمیوں کا اہتمام
22 NOV 2016

امارات پوسٹ گروپ کی جانب سے ہفتہ جدت طرازی کی سرگرمیوں کا اہتمام

" جدت طرازی ایک مسلسل عمل ہے " کے سلوگن کے تحت امارات پوسٹ گروپ نے ام رمول میں واقع اپنے صدر دفتر میں یو اے ای کے دوسرے ہفتہ جدت طرازی کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جس میں ای پی جی کے بورڈ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

20 نومبر سے 26 نومبر تک منایا جانے والا یو اے ای کا ہفتہ جدت طرازی یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی سال 2015 کو جدت طرازی کا سال قرار دینے کی ہدایات کی اور یواے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اس اعلان کی ایک کڑی ہے جس میں انھوں نے نومبر 2015 میں ہفتہ جدت طرازی کو منانے کا اور اکتوبر 2014 میں قومی حکمت عملی برائے جدت طرازی کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

ہفتہ جدت طرازی کے لیے ای پی جی نے کئی طرح کی تقریبات اورسرگرمیوں کا انتظام کیا ہے جس میں" اعلیٰ سوچ کی اثرانگیزی" کے عنوان سے گروپ کے ملازمین کے لیے ایک ہفتہ تک چلنے والی ورکشاپ بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ای پی جی نے ملازمین کے منصوبوں پر مشتمل ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا جس میں " نیوز ٹیکرز" منصوبہ اور سالک سسٹم کی طرح کا اسمارٹ کارانٹری منصوبہ شامل ہے۔

اس موقع پر ای پی جی کے قائم مقام سی ای او جناب عبداللہ الاشرم نے اپنے تااثرات بتاتے ہوئے کہا جدت طرازی ایک مسلسل عمل کا نام ہے اور آگے بڑھنے کا ایک راستہ ہے جو یقیناً جدت طرازی کے مقصد کو پھیلانے میں گروپ کی مدد کرے گا اور جدت کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرے گا تاکہ اس میدان میں یو اے ای کو دنیا کے بہترین ملکوں میں سے ایک ملک بنایا جاسکے۔

جناب الاشرم نے کہا:" اس طرح کی منفرد سرگرمیوں کی میزبانی کے ذریعے ہفتہ جدت طرازی کو منانے پر امارات پوسٹ گروپ بہت خوش ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ای پی جی مراسلا ت کی چھانٹی، کاؤنٹر سروس اوردفتری عملیات کے میدان میں نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں ہمیشہ پہل کرتا رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ایونٹ ہمارے ملازمین کو اپنی روزمرہ کی مشغولیات میں زیادہ سے زیادہ جدت لانے کے لیے متحرک رکھے گا


Voting Poll
Your Voice
Live Chat